کوئلے کی وزارت
وزراء جناب پرہلاد جوشی اور جناب راؤ صاحب دانوے نے ’’بھارت میں سب سے زیادہ قابل انحصار پبلک سیکٹر‘‘ ایوارڈ کے لئے کول انڈیا لمیٹڈ کی ستائش کی
Posted On:
20 FEB 2022 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20/فروری 2022 ۔ کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ’’بھارت میں سب سے زیادہ قابل انحصار پبلک سیکٹر‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے پر کوئلہ کی وزارت کے ماتحت ادارہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ستائش کی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر جناب جوشی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ توانائی کے شعبے میں گلوبل لیڈر بننے کے لئے سی آئی ایل کی کوششوں کو مزیر مہمیز دے گا۔ کوئلہ، کان کنی اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے بھی یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے سی آئی ایل کی ستائش کی ہے۔
یہ ایوارڈ سی آئی ایل کو ’’انرجی میٹ اینڈ ایکسیلنس ایوارڈ‘‘ تقریب کے دواران ایسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کولکاتہ کے ذریعے دیا گیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1829
(Release ID: 1799899)
Visitor Counter : 117