وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کی گولڈن جوبلی اور 36ویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
’’ اینگلو آبور جنگ ہو یا پھر آزادی کے بعد سرحد کی حفاظت، اروناچل کے لوگوں کی بہادری کی داستانیں ہر ہندوستانی کے لئے انمول ورثہ ہیں‘‘
’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کا راستہ اروناچل پردیش کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا ‘‘
’’ مشرقی بھارت ، خاص طور پر شمال مشرقی بھارت 21ویں صدی میں بھارت کی ترقی کا انجن بنے گا ‘‘
’’ ہم اروناچل کو مشرقی ایشیا کا ایک اہم گیٹ وے بنانے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اروناچل کے اسٹریٹجک کردار کے پیش نظر ریاست میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنایا جا رہا ہے ‘‘
Posted On:
20 FEB 2022 12:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 فروری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اروناچل پردیش کی گولڈن جوبلی اور 36ویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات پر اروناچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ، اُن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے سورج کی ، اِس پہچان کو ، اِس نئی توانائی کو ، اِن 50 برسوں میں آپ سبھی محنتی اور محب وطن بہنوں اور بھائیوں نے مسلسل مستحکم کیا ہے ۔ انہوں نے نامور بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کے مشہور گیت ’ اروناچل ہمارا‘ کی سطروں کو بھی دوہرایا ۔ وزیر اعظم آج اروناچل پردیش کی گولڈن جوبلی اور 36ویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے حب الوطنی اور سماجی ہم آہنگی کے احساس کو فروغ دینے اور ملک کی ثقافتی وراثت کے تحفظ کے لئے اروناچل پردیش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی اور سماجی ہم آہنگی کے ، جس جذبے کو اروناچل پردیش نے نئی اونچائی دی ہے ، اپنی ثقافتی وراثت کو ، جس طرح آپ نے سجایا – سنوارا ہے ، روایت اور ترقی کو ، جس طرح آپ ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، وہ ملک کے لئے باعث تحریک ہے ۔ انہوں نے اروناچل پردیش کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ اینگلو آبور جنگ ہو یا آزادی کے بعد سرحد کا تحفظ ، اروناچل کے لوگوں کی بہادری کی داستانیں بھارت کے ہر شہری کے لئے انمول وراثت ہیں ۔
وزیر اعظم نے ریاست کے اپنے کئی دوروں کو یاد کیا اور وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت کے تحت ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کا راستہ اروناچل پردیش کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا ‘‘ ۔
وزیر اعظم نے اپنے ، اِس اعتماد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ میرا پختہ یقین رہا ہے کہ مشرقی بھارت ، خاص طور پر شمال مشرقی بھارت 21ویں صدی میں ملک کی ترقی کا انجن بنے گا ۔ اسی جذبے کے ساتھ ، اروناچل پردیش کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے گزشتہ سات برسوں میں بے مثال کام کیا گیا ہے ۔ کنکٹیوٹی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں وسیع کام جاری ہے اور اس سے اروناچل پردیش میں زندگی اور کاروبار آسان ہو رہا ہے۔ خطے کے تمام دارالحکومتوں کو ترجیحی بنیادوں پر ریل سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ ہم اروناچل کو مشرقی ایشیا کا ایک اہم گیٹ وے بنانے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ قومی سکیورٹی کے لحاظ سے بھی اروناچل کے کردار کے پیش نظر، ریاست میں جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جا رہا ہے ‘‘ ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اروناچل فطرت اور ثقافت کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوششوں کی وجہ سے اروناچل حیاتیاتی تنوع کے سب سے اہم خطوں میں سے ایک ہے ۔
جناب مودی نے صحت، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور خود امدادی گروپوں کے شعبوں میں ترقی کے لئے ، وزیر اعلیٰ کی کوششوں پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی کے لئے مسلسل کام کرنے کے لئے مرکزی وزیر قانون جناب کرن رجیجو کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے عالمی سطح پر اروناچل کی سیاحتی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1822
(Release ID: 1799823)
Visitor Counter : 173
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam