سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وہیکل ٹریکنگ سسٹم ڈیوائس کے لیے مسودہ  نوٹی فکیشن جاری کیا گیا

Posted On: 16 FEB 2022 2:07PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں  کی وزارت کے  علم  میں یہ بات آئی ہے کہ ایسی گاڑیاں جو نیشنل پرمٹ  کے دائرے میں نہیں آتیں، مختلف گیسوں   یعنی  آرگن، نائٹروجن، آکسیجن وغیرہ اور خطرناک یا ضرر رساں نوعیت کے سامان کی ڈھلائی کررہی  ہیں، ان میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم ڈیوائسز  فٹ نہیں کئے گئے ہیں۔

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  اس کے پیش نظر مسودہ نوٹی فکیشن بتاریخ 15 فروری 2022  کے ذریعے یہ تجویز  پیش کی ہے کہ خطرناک یا  ضرر رساں سامان  کی ڈھلائی کرنے والے سبھی گُڈز کیرج وہیکل میں  آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ (اے آئی ایس) 140 کے مطابق  ایک وہیکل ٹریکنگ سسٹم ڈیوائس لگائی  جائے۔

اس سلسلے میں  تیس دن کی مدت کے اندر متعلقین سے تبصرے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے  اس لنک پر کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1684


(Release ID: 1798787) Visitor Counter : 153