وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مشہور گلوکار اورموسیقار جناب بپی لہری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

Posted On: 16 FEB 2022 9:15AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مشہور گلوکار اورموسیقار جناب بپی لہری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا :

‘‘ جناب بپی لہری کی موسیقی سحر انگیز تھی جس میں مختلف جذبات کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جاتا تھا ۔ ان کی موسیقی نے نسلوں کو متاثر کیا ہے ۔ ان کی زندہ دلی کو ہر شخص یاد رکھے گا، ان کی موت سے مجھے صدمہ ہوا ہے، ان کے  افراد کنبہ اور مداحوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں، اوم شانتی’’۔

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.1670



(Release ID: 1798663) Visitor Counter : 105