جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ، آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر قابل تجدید توانائی سے متعلق نئی بلندیوں کو چھونے والے پروگرام کی میزبانی کرے گی


بجلی اور ایم این آر ای کے وزیر ،طلبا اور دانشوروں سے بات چیت کریں گے

اُن صنعتی رہنماؤں کی عزت افزائی کی جائے گی ، جنہوں نے اپنے توانائی پر منحصر عناصر داخل کئے ہیں

وزارت قابل تجدید توانائی کے مختلف پہلوؤں ویبنارس ، بحث ومباحثے اور فکری میٹنگوں کا اہتمام کرے گی

Posted On: 15 FEB 2022 10:27AM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  ، آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر قابل تجدید توانائی سے متعلق ایک پروگرام ‘‘نیوفرنٹئیرس’’ کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ پروگرام  16 فروری سے  18 فروری  2022 تک  منعقد  ہوگا۔

 پروگرام کے حصے کے طور پر وزارت  16 فروری   2022  کو وگیان بھون میں  توانائی  میں  تغیر  میں بھارت کی لیڈر شپ کے عنوان سے  متعلق ایک فزیکل تقریب  منعقد ہوگی۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کے علاوہ بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر  مملکت  جناب  بھگونت کھوبا ایک خصوصی خطاب کریں گے۔ توانائی پرمنحصر عناصر کو  اجاگر  کرنے سمیت   اور شہری   پر مرکوز  توانائی  کے تغیر -  دی انڈین اسٹوری  پر ایک ویڈیو  بھی  دکھایا جائے گا۔اس کے بعد  طلبا اور دانشوروں  کے ساتھ  ایک  کیو اینڈ اے اجلاس کے ساتھ  بجلی اور ایم این آر ای کے  مرکزی وزیر جناب آرکے سنگھ کے ساتھ  ایک مذاکرہ منعقد ہوگا۔ایسے صنعتی رہنماؤں کی  وزیر اور وزیر مملکت کی جانب سے عزت افزائی کی جائے گی ، جنہوں  نے  توانائی پرمنحصر عناصر پیش کئے ہیں۔  توانائی پرمنحصر عناصر سے متعلق  بک لیٹ  کو لانچ کیا جانا  عزت افزائی  پروگرا م کا ایک حصہ  بھی ہے۔

وزارت   17 فروری  2022  کو تین  ویبناروں کا اہتمام کرے گی ، جن میں  وومین ان آر ای  -  کال  فار ایکشن  ،  توانائی کے تغیر میں آئی ایس اے کا رول  اور کلین ٹیک اسٹارٹ اپ کا رول اور  آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق صنعت کار صاف اور سستی توانائی فراہم کررہے ہیں۔

18 فروری  2022  کو پروگرام کے آخری دن  2070  تک   کاربن کے صفر اخراج  کے حصول کے لئے ر وڈ میپ پر ایک  زبردست میٹنگ  کا اہتمام  ورچوئل  پلیٹ فارم پر کیا  جائے گا۔  یہ پروگرام  فکی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے  اختتامی خطاب کے ساتھ شروع ہو گا اس کے بعد بجلی اور این آر ای  کے وزیر کی جانب سے کلیدی خطاب   پیش کیا جائے گا۔قابل تجدید توانائی کی سرگردہ  ریاستوں   کے پرنسپل سکریٹریوں   انڈی ریلویز ایم این آر ای ، ایم او پی ،  ایم او ای ایف سی سی ،  پبلک سیکٹر انٹر پرائزز  ( بی ای ای )، این ٹی پی سی ، ایچ  ای سی آئی ،  پی جی سی آئی ایل وغیرہ  صنعت او ردیگرشراکت داروں (سی  ای اے ،سی ای آر سی ،ایچ  ای آر سی وغیرہ )، کو شامل کرکے  ایک طوفانی اجلاس کا اہتمام  کیا جائے گا تاکہ  توانائی کے تغیر  کے لئے  راستے  اور کاربن کے  اخراج کے  صفر مقاصد حاصل کرنے کے معاملے میں کلیدی امور کو سمجھا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

 

U-1632



(Release ID: 1798444) Visitor Counter : 241