وزارت اطلاعات ونشریات

کیرالہ ہائی کورٹ نے میڈیا ون چینل کو اَ پ لِنک اور ڈاؤن لنک کی حاصل اجازت کی منسوخی کے وزارت اطلاعات و نشریات کے حکم کی  تائید کر دی

Posted On: 08 FEB 2022 2:33PM by PIB Delhi

کیرالہ ہائی کورٹ نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے میڈیا ون نیوز اور کرنٹ افیئرز چینل کو اپلنک اور ڈاؤن لنک کی حاصل اجازت کی منسوخی کو برقرار رکھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چینل کو سکیورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کرنے کے بعد چینل پر یہ پابندی لگائی گئی تھی۔

 

وزارت اطلاعات و نشریات کے حکم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے یہ اخذ کیا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے کلیئرنس دینے سے انکار انٹیلی جنس معلومات پرمبنی تھا جو چینل کو سیکورٹی کلیئرنس نہ دینے کا جواز فراہم کرتا ہے۔

 

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 31 جنوری 2022 کو  میسرز مدھیامم براڈکاسٹنگ لمیٹڈ کو جو میڈیا ون چینل چلانے والا ادارہ ہے، حاصل اپلنک اور ڈاؤن لنک کی اجازت کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ حکم نامے میں چینل کا نام بھی اجازت یافتہ چینلوں کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

 

قبل ازیں اس چینل کو 30.9.2011 کو 29.09.2021 تک  کے لئے چینل اپ لنک اور ڈاؤن لنک کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

 



(Release ID: 1796602) Visitor Counter : 99