امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اورتعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مشہور پلے بیک گلوکارہ بھارت رتن لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


راگ اور موسیقی کے مترادف لتا دیدی نے اپنی سریلی اور مسحور کن آواز سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ہر نسل کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیریں

موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، ان کی موت میرے لیے ذاتی نقصان ہے

میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے وقتاً فوقتاً لتا دیدی کا پیار اور آشیرواد ملا

وہ اپنی بے مثال حب الوطنی، نرم اور سریلی آوازوں کے ساتھ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گی، میں ان کے اہل خانہ اور بے شمار مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں

Posted On: 06 FEB 2022 1:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 06 جنوری     امور داخلہ اورتعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مشہور پلے بیک  گلو کارہ ، بھارت رتن محترمہ لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹس میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ "راگ اور موسیقی کے مترادف لتا دیدی نے اپنی سریلی اور مسحور کن آواز سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ہر نسل کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیریں۔ موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، ان کی موت میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔"

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے وقتاً فوقتاً لتا دیدی کا پیار اور آشیرواد ملا۔ وہ اپنی بے مثال حب الوطنی، نرم اور سریلی آوازوں کے ساتھ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گی۔ میں ان کے اہل خانہ اور بے شمار مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1205


(Release ID: 1795950) Visitor Counter : 215