صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 : مفروضات  بمقابلہ حقائق


میڈیا کی خبریں ،کہ 50 لاکھ غیراستعمال شدہ کووی شیلڈ کے ڈوزز ، فروری کے اختتام تک ضائع ہوسکتے ہیں، قطعی بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں

مرکز، پیش رسائی کے طورپرریاستوں کو صلاح دے رہا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم میں  ویکسین کی ‘‘فرسٹ ایکسپائری فرسٹ آؤٹ ’’ کے اصول کی تعمیل کریں

کو-ون سے متعلق ویکسین کو بدلنے کی گنجائش دستیاب ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  ویکسین کی کوئی بھی ڈوز ضائع نہ ہو

Posted On: 03 FEB 2022 3:02PM by PIB Delhi

 

میڈیا میں  کچھ رپورٹیں  شائع ہورہی ہیں ،جن میں یہ الزام لگایا ہے کہ 50 لاکھ غیر استعمال شدہ  کووی شیلڈ  کے ٹیکے  فروری کے اختتام تک بیکار ہوجائیں گے۔ایسی رپورٹیں  بے بنیادہیں ، جن میں  ریاست وار  ڈوزز کی تعداد سے متعلق کوئی  مخصوص   معلومات نہیں ہے ،جن کے بارے میں دعویٰ  کیا جارہا ہے کہ وہ جلد ایکسپائر  ہونے والی ہیں۔

مرکزی حکومت نے پیش رسائی کے طریقے سے  تمام ریاستی سرکاروں کو  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم  کے آغاز سے ہی اس معاملے کا جائزہ لینے کی صلاح دی ہے کہ کووڈ سے بچاؤ  کے ٹیکوں کے زیاں کو کم سے کم کیا جائے نیز یہ کہ ڈوزز وصو ل کرنے والے   تمام 60 پوائنٹس پر ‘‘فرسٹ ایکسپائری فرسٹ آؤٹ ’’ (ایف ای ایف او ) کے اصول پر عمل کرتے ہوئے  ڈوززکو  ایکسپائر نہ ہونے دینا چاہئے۔

نومبر 2021 کے مہینے میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے یہ بات کہی تھی کہ ریاستوں کو کووڈ کی  ان ویکسینس کا  باقاعدگی سے جائزہ لینا چاہئے ، جو آنےوالے مہینوں  میں ایکسپائر ہونےوالی ہوں اور جو ریاستوں  میں  نجی اسپتالو ں کے پاس دستیاب ہیں۔

ریاستوں کو یہ بھی صلاح دی گئی  تھی کہ کسی بھی ویکسین کو ، سرکاری یا نجی دونوں سہولتوں  میں  ، ایکسپائر نہیں ہونے دینا چاہئے۔ یہ صلاح دی گئی تھی کہ ریاستیں   ایڈیشنل چیف سکریٹری  (صحت ) /پرنسپل سکریٹری   (صحت ) کی سطح پر نجی اسپتالوں کے ساتھ  ایک  مختصر ویڈیو کانفرنس  کرسکتے ہیں، جس میں  ویکسین کے ڈوزز کے  استعمال  کا جائزہ کیا جاسکتا ہے۔ریاستوں کو یہ بھی صلاح دی گئی تھی کہ وہ  سی ایس آر کے تحت  ویکسین کے انتظامیہ  / نجی اسپتالوں کے ضمن میں  رعایتی شرحوں  پر ٹیکہ کاری جیسی مداخلت  کو بھی  استعمال کرسکتے ہیں ۔

 مزیر برآں  ،  خصوصی ریاستو ں کی درخواست مرکزی وزارت صحت نے یہ واضح کیا تھا کہ معمولی بنیاد پر  ،  نجی شعبے کی سہولیات  سے ریاستی سرکارں کی  صحت کی سہولیات کو  ویکسین  کی منتقلی کے مجوزہ  انتظام پر اسے کوئی  اعتراض  نہیں  ہے تاکہ ویکسین کی ایکسپائری کو  درگزر کیا جاسکے اور  یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ ویکسین کا کوئی بھی ڈوز ضائع نہ ہو۔ یہ تبدیل کردہ   ویکسینس  کی  انٹری کی گنجائش  ،  کو-ون ڈجیٹل  پلیٹ فارم پردستیاب ہے۔

علاوہ ازیں  ریاستو  ں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی منعقد کئے گئے ہیں ، جن میں  مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، کرناٹک ،تلنگانہ ،گجرات اور دہلی شامل ہیں ،جس کا مقصداس بات کو یقینی بنانا تھا کہ نجی  کووڈ کی ٹیکہ کاری کے مراکز  ( سی بی سی ) کے پاس دستیاب کووڈ کے ویکسین  کو استعمال کیا جارہا ہے ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U-1112

 



(Release ID: 1795407) Visitor Counter : 168