وزارت خزانہ

ایئر انڈیا کی ملکیت کی ، حکمت عملی پر مبنی منتقلی کی تکمیل


نیلانچل اسپات نگم لمیٹیڈ کے لئے اہم شراکت دار کا انتخاب کیا گیا

ایل آئی سی کے سرکاری اجرا کی جلد امید

بنیادی ڈھانچے کو رقوم فراہم کرنے اور قومی اثاثوں کے فروغ کے لئے قومی بینک

تعمیر نو سے متعلق کمپنی نے اپنی سرگرمیاں شروع کیں

کمپنی کو بند کرنے کا عمل تیز کرنے کے مقصد سے ،کمپنی سے علیحدہ ہونے کے عمل کو تیز کرنے سے متعلق مرکز ( سی – پیس)قائم کیاجائے گا

معاملات کو نمٹائے جانے کے عمل کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے آئی بی سی میں ترمیمات

Posted On: 01 FEB 2022 1:01PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا ،‘‘ سرکاری شعبے کی کاروبار سے متعلق نئی پالیسی پر عمل درآمد کی جانب ایئر انڈیا کی ملکیت کی ، حکمت عملی پر مبنی منتقلی مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی این ایل (نیلانچل اسپات نگم لمیٹیڈ) کے لئے اہم شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایل آئی سی کا سرکاری اجرا بھی جلد ہی کئے جانے کی امید ہے۔ 23-2022 میں دیگرکاموں  کے لئے بھی عمل درآمد جاری ہے۔

محترمہ سیتارمن نے مزید کہا کہ   بنیادی ڈھانچے  کو رقوم فراہم کرنے اور تعمیر نو سے متعلق کمپنی کے قومی اثاثے کے لئے قومی بینک نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

کمپنیوں سے علیحدگی کا تیزرفتار عمل

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ نئی کمپنیوں کے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کے لئے آئی ٹی پر مبنی بہت سےطریقے قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اب ،کمپنیوں سے علیحدہ ہونے کے عمل کو تیزرفتار بنایا گیا ہے (سی –پیس) لہذا  ری-انجینئرنگ کا عمل قائم کیا جائے گا تاکہ ان کمپنیوں کو رضاکارانہ طور پر بند کرنے کے عمل کو تیز رفتار بنایا جاسکے۔ فی الحال  اس عمل کے لئے  دو سال درکار ہوتے ہیں لیکن اس عمل کو تیزرفتار بنائے جانے کے بعد یہ مدت محض چھ مہینے سے بھی کم رہ جائے گی۔

نادہندگی اور دیوالیہ پن کا ضابطہ

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ نادہندگی اور دیوالیہ پن کے ضابطے میں لازمی ترمیمات کی جائیں گی تاکہ معملات کو نمٹائے جانے کے عمل کو اور زیادہ موثر بنایا جاسکے اور  ملک سے باہر بھی نادہندگی کے معاملات کو نمٹانے میں آسانی پیدا کی جاسکے۔

************

ش ح۔ا س ۔ م  ص

 (U:931)



(Release ID: 1794380) Visitor Counter : 220