وزارت خزانہ

سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے تعارف کے ساتھ’ڈیجیٹل روپئے‘ کا اعلان


سرکاری تجارتی بینکوں کے ذریعے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ کی اکائیاں قائم کی جائیں گی

ایک لاکھ پچاس ہزار ڈاک خانوں میں سے صد فیصد کو، 2022 میں اہم بینکاری نظام میں شامل کیا جائے گا

ڈیجیٹل ادائیگی ماحولیاتی نظام کے لیے مالی معاونت جاری رہے گی

Posted On: 01 FEB 2022 1:11PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ سیتا رمن نے ڈیجیٹل روپئے کے متعارف کئے جانے کا آج اعلان کیا جسے 23-2022 سے ہندوستان کا ریزرو بینک جاری کرے گا۔ آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی)، ڈیجیٹل معیشت کو وسیع فروغ دے گی۔ وزیر موصوفہ نے کہا  کہ ڈیجیٹل کرنسی، ایک زیادہ موثر اور سستی کرنسی انتظامیہ کے نظام کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ ڈیجیٹل کرنسی، بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرے گی۔

Central Bank Digital Currency.jpg

 

ڈیجیٹل بینکاری:

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں ، ڈیجیٹل بینکاری، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور فن ٹیک اختراعات نے بہت تیز رفتاری کے ساتھ وسعت حاصل کی ہے۔ حکومت مسلسل ان سیکٹروں کی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہی ہےکہ ڈیجیٹل بینکاری کے فوائد، ایک صارف دوست طریقے میں ملک کے طول وعرض میں ہر جگہ پہنچ جائیں۔ اس ایجنڈے کو آگے لے جاتے ہوئے نیز اپنی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ملک کے 75 اضلاع میں سرکاری  تجارتی بینکوں کے ذریعے 75 ڈیجیٹل بینکاری کی اکائیاں (ڈی بی یوز) قائم کرنے کی تجویز ہے۔

کسی بھی وقت- کسی بھی جگہ ڈاک خانہ بچت:

ایک اور اہم اعلان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 2022 میں 1.5 لاکھ ڈاک خانوں میں سے صد فی صد کو اصل بینکاری کے نظام میں شامل کیا جائے گا جس میں مالیاتی شمولیت اور نیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم کے ذریعے کھاتوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی اور یہ ڈاک خانے کے کھاتوں اور بینک کے کھاتوں کے درمیان رقوم کی آن لائن منتقلی کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ یہ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں کسانوں اور بزرگ شہریوں کے لیے بہت مددگار ہوگا اور اس میں بین کارروائی جاتی صلاحیت اور مالیاتی شمولیت کی بھی سہولت ہوگی۔

ڈیجیٹل ادائیگی:

وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ گذشتہ بجٹ میں اعلان کردہ ڈیجیٹل ادائیگی ، ماحولیاتی نظام کے لیے مالیاتی معاونت، 23-2022 میں بھی جاری رہے گی۔ اس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اور زیادہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ادائیگیوں کے ان پلیٹ فارموں کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ بھی مرکوز کی جاسکے گی جو کم لاگت اور صارف دوست ہیں۔

*****

U.No.944

(ش ح –ا ع - ر ا)



(Release ID: 1794330) Visitor Counter : 391