وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

صحت و تعلیم محصول  کو  کاروباری خرچ کے طور پر مانے جانے کی اجازت نہیں


مخصوص سرکاری فلاحی پروگراموں کی مالی اعانت کے لئے صحت و تعلیم محصول کو ایک اضافی محصول (سیس) کے طور پر نافذ کیا گیا ہے

Posted On: 01 FEB 2022 1:07PM by PIB Delhi

صحت و تعلیم محصول (سیس ) کو کاروباری اخراجات  کے طور پر مانے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ خزانہ و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 23-2022 پیش کرتے ہوئے یہ وضاحت  کی۔

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ  کاروباری آمدنی کا حساب لگانے کے لئے انکم ٹیکس      ایک اجازت یافتہ خرچ نہیں ہے۔ اس میں ٹیکس کے ساتھ ساتھ سرچارج بھی شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ صحت و تعلیم محصول کو مخصوص سرکاری فلاحی پروگراموں کی مالی اعانت کے لئے ٹیکس دہندگان پر ایک اضافی محصول (سیس ) کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ کچھ عدالتوں نے قانونی  منشا کے خلاف  صحت و تعلیم محصول کو کاروبار ی آمدنی کی شکل میں دیکھے جانے کی اجازت دی ہے، ، مرکزی وزیر خزانہ نے اعادہ کیا کہ آمدنی اور منافع پر کسی  سرچارج یا سیس کو کاروباری خرچ کے طور  پر مانے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

*************

(ش ح۔ م م ۔ ک ا)

U. No. 941


(Release ID: 1794257) Visitor Counter : 283