وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 31 جنوری کو این سی ڈبلیو کے 30 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 30 JAN 2022 12:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جنوری      وزیر اعظم جناب نریندر مودی قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کے 30 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے 31 جنوری 2022 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ پروگرام کا موضوع ‘شی دی چینج میکر’  ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کواجاگر کرنا ہے۔

ریاستی کمیشن برائے خواتین، ریاستی حکومتوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کا شعبہ، یونیورسٹی اور کالج کے اساتذہ اور طلباء، رضاکار تنظیمیں، خواتین کاروباری اور کاروباری انجمنیں اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر بھی موجود رہیں گی۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-861

 

 



(Release ID: 1793665) Visitor Counter : 167