وزارت خزانہ

مرکزی بجٹ 23-2022 بغیر کاغذ کے یکم فروری ، 2022 کو پیش کیا جائے گا


مرکزی بجٹ  بنانے کے عمل کے آخری مرحلے کے موقعے پر کلیدی عملے کو ان کے کام کی جگہ پر بند کرنے کے لیے  میٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس مرتبہ وبا کے پیش نظر اور صحت سے متعلق تشویش کی وجہ سے حلوے کی تقریب منعقد نہیں کی گئی

مرکزی بجٹ 23-2022 پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا

سبھی متعلقہ فریقوں کو مرکزی بجٹ کی معلومات آسانی سے اور جلد فراہم کرنے کے لیے مرکزی بجٹ موبائل ایپ

موبائل ایپ دو زبانوں (انگریزی اور ہندی ) میں ہے  اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے

Posted On: 27 JAN 2022 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جنوری،2022 / مرکزی بجٹ 23-2022 خزانے اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن یکم فروری ، 2022 کو بغیر کاغذ کے پیش کریں گی۔

مرکزی بجٹ تیار کرنے کے عمل کے آخری مرحلے کے موقعے پر کلیدی عملے کو میٹھائیاں فراہم کی گئیں ، جب اس عملے کو اس کے کام کی جگہوں پر بند کر دیا جاتا ہے ، ہر سال روایتی طور پر حلوے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ عالمی وبا اور صحت کی حفاظت سے متعلق پروٹوکول کی ضرورت کے تناظر میں یہ تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

بجٹ کی رازداری برقرار رکھنے کے لیے بجٹ تیار کرنے والے افسران کو ان کے کام کی جگہ پر بند کر دیا جاتا ہے۔ شمالی بلاک کے اندر قائم بجٹ پریس میں مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے وقت تک سبھی افسران کو اس جگہ پر بند کر دیا جاتا ہے۔ یہ افسران اور عملہ اسی وقت اپنے گھر والوں سے مل جل سکتا ہے جب مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے یہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے۔

ایک تاریخی  قدم کے طور پر 22-2021 کا مرکزی بجٹ پہلی مرتبہ بغیر کاغذ کے پیش کیا گیا تھا۔ مرکزی بجٹ سے متعلق ایک موبائل ایپ بھی پارلیمنٹ کے ارکان اور عام لوگوں کی رسائی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ مرکزی بجٹ 23-2022  پارلیمنٹ میں یکم فروری، 2022 کو پیش کیے جانے کے عمل کے بعد موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو جائے گا۔

موبائل ایپ پر مرکزی بجٹ کے سبھی 14 دستاویزات پوری طرح دستیاب ہوں گے ، جن میں بجٹ سے متعلق تقریر ، سالانہ مالی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کے نام سے جانا جاتا ہے) ، رقو م کے مطالبات ، مالی بل وغیرہ شامل ہیں۔ جیساکہ آئین میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ موبائل ایپ (انگریزی اور ہندی) زبانوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم دونوں پر دستیاب ہے۔

اس موبائل ایپ کو مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in)سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ بجٹ دستاویزات مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل  (www.indiabudget.gov.in) پر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب رہے گا۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –791



(Release ID: 1793128) Visitor Counter : 177