وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے، بھارت کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی مبارک باد پر ،اُن کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 26 JAN 2022 9:54PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 73  ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی  رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی  مبارک باد پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نیپال کے وزیراعظم کے ایک ٹوئیٹ  کے جواب میں وزیراعظم نے کہا؛

‘‘آپ کی دل کی گہرائیوں سے دی جانے والی مبارک باد کے لئے شکریہ،  وزیر اعظم شیر بھادر دیوبا۔ ہماری  صدیوں پرانی دوستی  اور  مضبوطی  کے لئے ہم مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے’’۔

بھوٹان کے پی ایم کے  ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا؛

‘‘بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے  مبارک باد کے لئے  بھوٹان کے وزیراعظم کا شکریہ۔  بھارت  ،بھوٹان کے ساتھ اپنی پرانی  اور  انوکھی دوستی  کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ بھوٹان کی  سرکار اور وہاں کے لوگوں  کو تاشی ڈیلیک۔ہمارے  رشتے  اور مضبوط ہوں’’۔

سری لنکا کے پی ایم کے ایک ٹوئیٹ کے جواب وزیراعظم نے کہا؛

‘‘شکریہ وزیراعظم راج  پکشے، یہ  سال خاص ہے، کیونکہ دونوں ممالک اپنی  آزادی  کے 75  سال مکمل ہونے  کا جشن منا رہے ہیں۔ ہمارے  لوگوں کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہوں،  یہی  تمنا ہے’’۔

اسرائیل کے پی ایم کے ٹوئیٹ کے ایک جواب میں وزیراعظم نے کہا؛

‘‘پی ایم نفتالی بینٹ، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نیک خواہشات کے لئے آپ کا شکریہ۔  مجھے  پچھلے سال نومبر  ہوئی ملاقات ہے، مجھے یقین ہے کہ بھارت – اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری  مستقبل میں بھی آگے بڑھتی رہے گی’’۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ف ا - ق ر)

U-769



(Release ID: 1792905) Visitor Counter : 157