وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مہاراشٹر میں ایک حادثے میں ہوئے جانوں کے نقصان پرتعزیت کا اظہارکیاہے
انھوں نے متاثرین کے لئے پی ایم این آرایف سے نقدامداد کا اعلان کیاہے
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2022 10:56AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مہاراشٹر میں سیلسورا کے نزدیک ہوئے ایک حادثے میں جانوں کے اتلاف پراپنے گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آرایف ) سے امدادکابھی اعلان کیاہے ۔
سلسلے وار ٹویٹس میں وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا :
‘‘مہاراشٹر میں سیلسورا کے نزدیک ایک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانوں کے نقصان پر بہت دکھ ہواہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ، اپنے چہیتوں سے محروم ہوجانے والوں کے ساتھ ہیں ۔ میں اس حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یانی کے لئے دعاگوہوں ’’:وزیراعظم
وزیراعظم نریندرمودی نے اعلان کیاہے کہ سیلسورا کے نزدیک اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آرایف سے
دو –دولاکھ روپے کی مدد دی جائے ۔ زخمی ہونےوالے افراد کو 50000روپے دیئے جائیں گے ۔
****************
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U-713
(रिलीज़ आईडी: 1792403)
आगंतुक पटल : 212
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam