امور داخلہ کی وزارت
سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2022
اس سال کے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار کے لیے گجرات انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ادارہ جاتی زمرے میں) اور پروفیسر ونود شرما (انفرادی زمرے میں)کا انتخاب کیا گیا ہے
نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج شام منعقد ہونے والی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 2019، 2020 اور 2021 کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ہی اس سال کے ایوارڈحاصل کرنے والوں کو بھی نوازا جائے گا
Posted On:
23 JAN 2022 9:06AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 23 جنوری قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں ہندوستان میں افراد کی سطح پر اور تنظیموں کی انمول شراکت اور بے لوث خدمات کا اعتراف کرنے اور انہیں اعزاز بخشنے کے لیے، حکومت ہند نے "سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار" کے نام سے ایک سالانہ ایوارڈ تشکیل دیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان ہر سال 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کے طور پر ادارےکو51 لاکھ روپے نقد اور ایک سرٹیفکیٹ نیز افرادکی سطح پر 5 لاکھ روپے نقد اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
اس سال کے ایوارڈ کے لیے، یکم جولائی 2021 سے نامزدگیوں کی درخواست کی گئی تھی۔ سال 2022 کے لیے ایوارڈ کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ وسیع تشہیر کی گئی تھی۔ ایوارڈا سکیم کے تحت اداروں اور افراد کی جانب سے 243 درست نامزدگیاں موصول ہوئیں۔
سال 2022 کے لیے، (i) گجرات انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ادارہ جاتی زمرے میں) اور (ii) پروفیسر ونود شرما (انفرادی زمرے میں) کوقدرتی آفات سے نمٹنے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں 2022 کا ایوارڈ جیتنے والوں کے شاندار کاموں کا خلاصہ درج ذیل ہے:
گجرات انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (جی آئی ڈی ایم)2012 میں قائم کیا گیا گجرات انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (جی آئی ڈی ایم)، آفات کے خطرات میں کمی لانے (ڈی آر آر) سے متعلق صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ تزویراتی طور پر ڈیزائن کردہ صلاحیت سازی کے پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعہ ، جی آئی ڈی ایم نے وبائی مرض کے دوران کثیر خطرات کے انتظام اور کمی سے متعلق متنوع مسائل پر 12,000 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے۔ کچھ اہم حالیہ اقدامات میں صارف دوست گجرات فائر سیفٹی کمپلائنس پورٹل کی ترقی، اور بیماریوں کی مربوط نگرانی کے پروجیکٹ کے طور پر کووڈ – 19 کی نگرانی کی کوششوں کی تکمیل کے لیے موبائل ایپ ٹیکنالوجی پر مبنی ایڈوانسڈ کووڈ – 19 سنڈرومک سرویلنس(اے سی ایس وائی ایس) سسٹم کی ترقی شامل ہے۔
پروفیسر ونود شرما، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے سینئر پروفیسر اور سکم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی ریاستی اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی مرکز ، جسے اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے بانی رابطہ کار ہیں ۔ انہوں نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی لانے(ڈی آر آر) سے متعلق امور کو قومی ایجنڈا کے اہم کام کے طور پر شامل کرنے کی سمت میں انتھک محنت کی ہے۔ ہندوستان میں ڈی آر آرمیں ان کے اہم کام نے انہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان دی اور وہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) اور تمام انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئی) کے ریسورس پرسن ہیں۔ سکم کے قدرتی آفات سے نمٹنے کی ریاستی اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے طور پر، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور ڈی آر آر کو جوڑنے کے لیے پنچایت سطح کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے سکم کوڈی آر آر کے نفاذ میں ایک مثالی ریاست بنایا ہے۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج شام منعقد ہونے والی تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سال 2019، 2020 اور 2021 کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ انہیں بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-649
(Release ID: 1791924)
Visitor Counter : 281