جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے شمسی روف ٹاپ اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ اسکیم کو آسان بنانے کی ہدایت دی


لوگ اپنے گھروں میں اب خود سے روف ٹاپ لگا سکتے ہیں یا روف ٹاپ لگوانے میں اپنی پسند کے کسی کاروباری کی مدد لے سکتے ہیں

ڈسکام کو 15 دنوں کے اندر نیٹ میٹر فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

روف ٹاپ لگوانے کے 30 دنوں کے اندر مکان مالک کے اکاؤنٹ میں سبسڈی کی رقم بھیج دی جائے گی

مکان مالک شمسی پینل اور انورٹر کا انتخاب اپنی پسند کے مطابق کرسکتے ہیں

Posted On: 21 JAN 2022 11:49AM by PIB Delhi

بجلی اور  نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  نے  19 جنوری 2022  کو  روف ٹاپ  اسکیم  میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جائزے کے بعد  وزیر موصوف نے روف  ٹاپ اسکیم کو  آسان بنانے کی ہدایت دی تاکہ  لوگ  اسے آسانی سے حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج کے بعد  کسی بھی  گھر کو  روف ٹاپ لگوانے کے لئے  فہرست میں شامل کسی کاروباری  کی مدد لینا  لازمی نہیں ہوگا۔ لوگ اپنے گھروں  میں روف ٹاپ خود سے لگا سکتے ہیں یا  روف ٹاپ لگوانے میں اپنی پسند کے کسی کاروباری کی مدد لے سکتے ہیں اور  اپنے گھر کی چھت  پر لگوائے گئے سسٹم کی تصویر کے ساتھ  اس کے بارے میں تقسیم کرنے والی کمپنی کو  معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ روف ٹاپ لگوانے کے بارے میں ڈسکام کو  یہ اطلاع  کسی خط / درخواست  کے ذریعہ  دی جاسکتی ہے یا  ڈسکام کے ذریعہ اور روف ٹاپ   کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ  قائم کردہ  ویب سائٹ پر  اس کی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ تقسیم کرنے والی کمپنی کو  یہ اطلاع موصول ہونے کے 15 دنوں کے اندر  نیٹ میٹر فراہم کرنا ہوگا۔ حکومت ہند کے ذریعہ روف ٹاپ کے لئے دی جانے والی 3 کلو واٹ  تک  40  فیصد  سبسڈی  اور اس کے بعد  10  کلو واٹ تک  20  فیصد سبسڈی  کی رقم  اسے لگوانے کے 30  دنوں کے اندر  ڈسکام کے ذریعہ  مکان مالک کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ شمسی پینل  اور انورٹر کی کوالٹی مجوزہ معیار کے مطابق ہے،  حکومت ہند  وقتا فوقتا  اُن شمسی پینل اور انورٹر  بنانے والی کمپنیوں  کی فہرست  شائع کرے گی، جن کی مصنو عات  متوقع کوالٹی  کے معیار  اور قیمت کے مطابق  ہیں۔ اس کے بعد  مکان مالک  اپنی پسند کے شمسی پینل اور انورٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ڈسکام کے ذریعہ  متعینہ کاروباریوں سے  روف ٹاپ لگوانے  کا اختیار حسب سابق دستیاب رہے گا۔ ایسے معاملے میں بھی  مکان مالک  اپنی پسند کے شمسی پینل اور انورٹر کا  انتخاب کرسکتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ق ت - ق ر)

U-593



(Release ID: 1791417) Visitor Counter : 188