وزارت دفاع

برہموس سپرسونک کروز میزائل کا اضافی  صلاحیت کے ساتھ اوڈیشہ کے ساحل کے قریب  کامیاب تجربہ

Posted On: 20 JAN 2022 3:42PM by PIB Delhi

برہموس سپرسونک کروز میزائل کا، اضافی  دیسی کنٹینٹ  اور بہتربنائی گئی کارکردگی کے ساتھ، 20 جنوری 2022 کو 1030 بجے اوڈیشہ کے ساحل سے دور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربہ  برہموس ایرو اسپیس نے  دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)کی ٹیموں کےساتھ قریبی تال میل  کے ساتھ کیا ۔ معیار کے مطابق اس پرواز میں، میزائل نے مشن کے طے شدہ  تمام مقاصد  کو پورا کیا۔

برہموس پروگرام کے لیے یہ آزمائشی پرواز آگے کےلیے  ایک اہم سنگ میل ہے۔ انتہائی حرکت پزیر اس میزائل نے  اپنی زیادہ سے زیادہ رینج کے لیے سپرسونک رفتار سے پرواز کی  اور مشن کے تمام مقاصد پورے  کیے ۔ یہ میزائل جدید ترین مقامی ٹیکنالوجی سے لیس تھا اور اس نے اضافی صلاحیت  اور بہتر بنائی گئی کارکردگی کے لیے ایک ترمیم شدہ بہترین رفتار سے پرواز  کی۔ ترمیم شدہ کنٹرول سسٹم کے ساتھ میزائل کو بہتر صلاحیت حاصل کرنے کے لیے مزید بہتر  بنایا گیا تھا۔ اس آزمائشی پرواز کی نگرانی رینج آلاتی عمل  کے تمام سینسرز بشمول ٹیلی میٹری، راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹمز کے ذریعے کی گئی جو مشرقی ساحل اوربحری  جہازوں پر تعینات تھے۔

ڈی آر ڈی او اور این پی او ایم، روس کی ٹیموں نے تجربہ  میں حصہ لیا۔ برہموس ایرو اسپیس،ڈی آرڈی او اور این پی اوایم ، روس کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے  جو  طاقت ور  اور انتہائی ہمہ گیر برہموس کو مسلسل جدید بنارہاہے تاکہ بحری  اوربری  اہداف کے خلاف اسے مزید موثر اور مہلک بنایاجاسکے ۔ برہموس ایک طاقتور ہتھیاروں کا میزائل نظام ہے جو پہلے سے  ہی مسلح افواج میں شامل ہے۔

وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجرباتی پرواز کے لیے برہموس، ڈی آر ڈی او کی ٹیموں اور صنعت کی تعریف کی ہے۔

محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری  اور ڈی آرڈی اوکے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کرنے اور مقامی مواد پر زیادہ توجہ دینے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئروں کی تعریف کی۔ برہموس کے  ڈائریکٹر جنرل جناب  اتل ڈی رانے نے تجربہ  میں شامل این پی او ایم ، روس اور ڈی آرڈی او کی مشترکہ ٹیموں کو مبارکباد دی۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:567)

 



(Release ID: 1791269) Visitor Counter : 194