وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مشہور کتھک رقاص پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا

Posted On: 17 JAN 2022 9:50AM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور کتھک رقاص پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا انتقال پوری فن کی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

"پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال سے گہرا دکھ پہنچا ہے، انہوں نے ہندوستانی رقص کو پوری دنیا میں ایک منفرد شناخت دلائی ہے۔ ان کا انتقال پوری فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری گہری تعزیت ہے۔" اوم شانتی!"

 

****************

(ش ح۔س ک ۔ ف ر)

U. NO. 467



(Release ID: 1790427) Visitor Counter : 174