وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 17 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈا میں خصوصی خطاب کریں گے

Posted On: 16 JAN 2022 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 16 جنوری     وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 جنوری 2022 کوہندوستانی وقت کے مطابق 8:30 بجے شب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عالمی اقتصادی فورم کے ڈیووس ایجنڈا میں 'اسٹیٹ آف دی ورلڈ' خصوصی خطاب کریں گے۔

ورچوئل ایونٹ 17 جنوری سے 21 جنوری 2022 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس سے جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو ، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو،اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اورعوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سمیت کئی دیگر سربراہان مملکت بھی خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں صنعت کے سرکردہ رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی شرکت بھی دیکھنے کو ملے گی، جو آج دنیا کو درپیش اہم چیلنجوں پر غور و فکر کریں گے اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار  پر تبادلہ خیال کریں گے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-462


(Release ID: 1790365) Visitor Counter : 206