کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکز نے کامرس اور صنعت میں امکانی رکاوٹوں سے بچنے کے لئے ہیلپ ڈیسک اور کنٹرول روم قائم کئے
ڈی پی آئی آئی ٹی کے ہیلپ ڈیسک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کووڈ کے دوران ضروری اشیاء اور سامان کی سپلائی اور ترسیل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہے
ڈی جی ایف ٹی نے وبا میں اضافے کے دوران بین الاقوامی تجارت میں امداد کے لئے کووڈ – 19 ہیلپ ڈیسک قائم کئے
Posted On:
07 JAN 2022 1:41PM by PIB Delhi
پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کووڈ کے معاملات کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر مختلف ریاستی حکومتوں / یو ٹی کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کا نوٹس لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے کاروباری نظام کے تحفظ کے لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر ڈی پی آئی آئی ٹی مختلف ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ضروری اشیاء اور دیگر سازو سامان کی نقل وحمل اور ترسیل کے دوران اٹھنے والے کسی بھی مسئلے پر نظر رکھے گا۔
اگر کوئی بھی مینو فیکچرنگ ، نقل وحمل ، تقسیم کار ، تھوک یا ای- کامرس کی کمپنیاں ، اشیاء یا وسائل کی نقل وحمل اور تقسیم کاری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کر رہی ہیں تو وہ محکمے کو مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر / ای- میل پر اس بارے میں مطلع کر سکتی ہیں۔
ٹیلی فون نمبر: + 91 11 23063554, 23060625
ای-میل: dpiit-controlroom[at]gov[dot]in
مذکورہ ٹیلی فون نمبر 5 جنوری 2022 سے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کام کریں گے۔ اس کنٹرول روم کے ذریعہ مختلف فریقوں کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کو متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس لئے تمام فریقوں سے درخواست ہے کہ وہ مذکورہ بالا خدمات سے متعلق کسی بھی معاملے کی کنٹرول روم میں اطلاع دیں۔
کامرس کے محکمے اور بیرونی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے بھی کووڈ - 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر درآمدات وبرآمدات کی صورت حال کی نگرانی کرنے اور تجارتی فریقوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کا کام شروع کیا ہے۔ ڈی جی ایف ٹی نے بین الاقوامی تجارت میں حائل ہونے والے مسائل کو مناسب طور پر حل کرنے میں مدد کے لئے ایک ’’کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک‘‘ شروع کی ہے۔
یہ کووڈ - 19 ہیلپ ڈیسک کامرس کے محکمے / ڈی جی ایف ٹی ، در آمدات وبرآمدات کے لائسنس کے معاملات ، کسٹم کلیئرنس میں تاخیر اور اس میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں ، در آمد / برآمد کی دستاویزات تیار کرنے کے معاملات اور بینکنگ کے معاملات وغیرہ میں مدد کرے گی۔ یہ ہیلپ ڈیسک دیگر وزارتوں / محکموں / مرکزی حکومت کی ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں سے متعلق تجارتی امور پر توجہ دے گی اور ان میں مدد کے لئے تعاون کرے گی اور ممکنہ حل فراہم کرے گی۔
درآمدات - برآمدات سے متعلق برادری مندرجہ ذیل اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل کے بارے میں ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔
- ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ پر جائیں (https://dgft.gov.in ) -- > Services -- > DGFT Helpdesk Service
- نئی ریکویسٹ کیرئیٹ کریں اور کووڈ - 19 زمرہ منتخب کریں۔
- متعلقہ ذیلی زمرے کا انتخاب کریں، دیگر متعلقہ تفصیلات انٹر کریں اور سبمٹ کریں۔
اس کے علاوہ ان مسائل کو ای- میل آئی ڈی: dgftedi[at]nic[dot]in پر کووڈ- 19 ہیلپ ڈیسک کے عنوان سے بھیجیں، یا مفت ٹیلی فون نمبر : 1800-111-550. پر کال کریں۔
مسائل کے حل اور دیگر معلومات کی جانکاری ڈی جی ایف ٹی ہیلپ ڈیسک سروسز کے تحت اسٹیٹس ٹریکر کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تجارتی برادری سے درخواست ہے کہ وہ دی گئی سہولیات کا مناسب استعمال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-وا- ق ر)
U-206
(Release ID: 1788294)
Visitor Counter : 156