خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ناری شکتی پرسکار 2021 کے لئے نامزدگیاں طلب کیں


خواتین کو اقتصادی اور سماجی اعتبار سے با اختیار بنانے کے میدان میں نمایاں کام انجام دینے کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جانا ہے

آن لائن درخواستیں ؍ نامزدگیاں 31؍ جنوری 2022 تک جاری ہیں

Posted On: 06 JAN 2022 3:06PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ناری شکتی پرسکار 2021 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ درخواستیں ؍ نامزدگیاں صرف  آن لائن طریقے سے موصول کی جائیں گی اور انہیں پورٹل www.awards.gov.in.پر فائل کیا جا سکتا ہے۔ 31؍ جنوری 2022 تک موصول تمام درخوستوں ؍ نامزدگیوں کو ناری شکتی پرسکار 2021 کے لئے قابل غور مانا جائے گا۔

یہ ایوارڈ خواتین کو اقتصادی اور سماجی میدان میں بااختیار بنانے کے لئے نمایاں کام انجام دینے والوں کی جذبات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ ناری شکتی پرسکار 2021 8 مارچ 2022 کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

ناری شکتی پرسکار کے لئے اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے  https://wcd.nic.in/acts/guidelines-nari-shakti-puraskar-2021-onwards

پر دیکھیں۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت ہر سال ناری شکتی پرسکار ایسے افراد اور اداروں کو دیتی ہے، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے کاز میں سرگرم ہیں۔ خاص طور سے پسماندہ طبقوں کی خواتین کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایوارڈ میں ایک سند اور یہ ایوارڈ یافتہ شخص یا ادارے کے لئے 2 لاکھ روپے شامل ہیں۔

یہ ایوارڈز تمام افراد اور تمام اداروں کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ایوارڈ (افراد اور اداروں کو ملا کر) 15 ہو سکتے ہیں۔ تاہم زیادہ سے زیادہ تعداد کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی، خواتین اور بچوں کی وزارت میں وزیر کی سربراہی میں کرتی ہے۔

خود اپنے  کو ایوارڈ کے لئے پیش کرنا یا کسی کی سفارش کرنا، دونوں قابل غور ہیں۔ سلیکشن کمیٹی خود اپنے طور پر کسی ٹھوس جواز کی بنیاد پر کسی فرد یا ادارے کی سفارش کر سکتی ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت میں جو ائنٹ سکریٹری کی سطح کا کوئی افسر اسکریننگ کمیٹی کی سربراہی کرتا ہے۔ جہاں ایوارڈ کے لئے درخواستوں  اور نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد نام منتخب کئے جاتے ہیں۔ انعام یافتگان کے ناموں کا حتمی فیصلہ ایک سلیکشن کمیٹی کرتی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزیر سربراہ ہوتے ہیں اور اسکریننگ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ایوارڈ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

****************************

 

U NO 165

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1788179) Visitor Counter : 144