نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کووِڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کا سامنا کرنے کے لیے  نئے معیاری طریقہ کار   جاری کیے ہیں

Posted On: 06 JAN 2022 3:25PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بیشتر اومیکرون وائرس کی وجہ سے  کووڈ کے معاملات  میں تیز رفتار اضافے کا سامنا کرنے کے لیے  نئے معیاری طریقہ کار  (ایس او پیز)  جاری  کیے ہیں۔ یہ  اقدامات  مختلف  مہارت کے قومی مراکز  (این سی او ای) کے ساتھ ساتھ  چلائے جانے والے  نیشنل کوچنگ  کیمپوں  میں بھی سختی سے نافذ کئے جائیں گے۔

تربیتی مراکز میں آنے پر، تمام ایتھلیٹس  کا لازمی ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی)  ہوگا۔ ٹیسٹ  کے نیگیٹیو ہونے کی صورت میں  انہیں شمولیت کے چھٹے دن تک علیحدہ  تربیت حاصل کرنی ہوگی  اور کھانا کھانا ہوگا۔ 5ویں دن آر اے ٹی  دہرایا جائے گا۔ جن نتیجہ پازیٹیو آئے گا انہیں آر ٹی پی سی آر  ٹیسٹ کرنا ہوگا اور  علیحدہ رہنا ہوگا، جبکہ  ٹیسٹ میں نیگیٹیو پائے جانے والے  ایتھلیٹس معمول کی تربیت جاری رکھیں گے۔

تمام کیمپوں میں کووڈ پازیٹو پائے جانے والے یا  جن میں کووڈ کی علامات ہوں گی ان ایتھلیٹس کو مناسب طریقے سےعلیحدہ رکھے جانے کی سہولیات مقرر کی گئی  ہیں اور ان سہولتوں کو  ایک  دن میں دو بار سینیٹائز کیا جائے گا۔ وہاں پر  ایک مائیکرو بائیو ببل بھی ہوگا، جہاں ایتھلیٹس  کو تربیت اور کھانے کے لیے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایتھلیٹس سے  سختی کے ساتھ  کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے گروپوں سے رابطہ کرنے سے بچیں ۔

این سی او ای میں  15 دن میں ایک بار ایتھلیٹس، کوچز،  معاون اسٹاف اور غیر مقیم اسٹاف  کی بے ترتیب جانچ بھی ہوگی۔ اس بات کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ  ایتھلیٹ صرف ان مقابلوں میں شرکت کریں جن کی  متعلقہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) اور ایس اے آئی  ہیڈکوارٹر کے افسروں  کے ذریعہ سفارش  کی  جائے۔ دعوتی ٹورنامنٹوں اور غیر اولمپک کوالیفائنگ ایونٹس کے لیے سفارشیں  این سی او ای کے متعلقہ  ریجنل  ڈائریکٹر  کریں گے۔

یہ بات  بھی  نوٹ کی جائے کہ  متعلقہ ریاستی حکومتوں کے رہنما خطوط ان مخصوص ریاستوں میں ان  ایس او پیز  کی جگہ لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-169

                          


(Release ID: 1788132) Visitor Counter : 190