کابینہ
مرکزی کابینہ نے قدرتی آفات نظم کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ہندوستان اور ترکمانستان کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی
Posted On:
06 JAN 2022 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06؍جنوری؍2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قدرتی آفات نظم کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ہندوستان اور ترکمانستان کے درمیان مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو)پر دستخط کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
اس مفاہمتی عرضداشت میں ایسا سسٹم قائم کرنے کی کوشش ہے جس سے ہندوستان اور ترکمانستان دونوں ہی ملک ایک دوسرے کے قدرتی آفات میکانزم سے مستفید ہوں گے اور یہ قدرتی آفات نظم کے شعبے میں تیاری ، رد عمل اور صلاحیت کی تعمیر کے شعبوں کو مضبوطی مہیا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
اس مفاہمتی عرضداشت میں درج ذیل شعبوں میں باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کا تصور کیا گیا ہے:
- ایمرجنسی صورتحال کی نگرانی وہ ما قبل از وقت اندازہ لگانا اور ان کے نتائج کا تجزیہ کرنا؛
- قدرتی آفات نظم میں شامل مناسب اداروں کے ساتھ اہل افسران کے توسط سے بات چیت کرنا؛
- قدرتی آفات نظم کے شعبے میں تحقیقی پروجیکٹوں کی مشترکہ منصوبہ سازی ، ترقی اور نفاذ ، سائنسداں اور تکنیکی اشاعتوں و تحقیقی کاموں کے نتائج کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنا؛
- اس مفاہمتی عرضداشت کے دائرے میں آپسی رضامندی سے اطلاعات ، رسالوں یا دیگر اشاعتوں ، ویڈیو اور فوٹو سازو سامان کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا؛
- متعلقہ شعبوں میں مشترکہ طورسے اجلاسوں، سیمینار، ورکشاپ کے ساتھ ساتھ مشق اور تربیتوں کا انعقاد کرنا؛
- قدرتی آفات نظم میں ماہرین اور تجربات کا تبادلہ کرنا؛
- کھوج اور بچاؤ کام سے جڑی مہموں میں سب سے پہلے اپنی سرگرمی دکھانے والوں کی تربیت اور ان کی صلاحیت سازی، قدرتی آفات نظم کے شعبے میں صلاحیت سازی کی تعمیر میں مدد کرنے کے لئے تربیت کنندگان اور ماہرین کا تبادلہ؛
- قدرتی آفات نظم میں تکنیکی سہولیات اور سازو سامان دستیاب کرانے ، ماقبل انتباہ جاری کرنے والے سسٹم میں اضافہ کرنے اور پارٹیوں کی صلاحیت سازی کے لئے آپسی مفاہمت پر مدد کرنا؛
- ایمرجنسی رد عمل میں آپسی مفاہمت پر مدد مہیا کرنا؛
- قدرتی آفات مخالف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے معلومات اور ماہریت سے متعلق امداد کو آپس میں ساجھا کرنا؛
- بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق آپسی مفاہمت سے معیاری نظم سسٹم مہیا کرنا؛
- قدرتی آفات نظم سے متعلق دیگر سرگرمیاں ، جن کے بارے میں دونوں فریق کے اہل حکام میں باہمی مفاہمت ہو؛
موجودہ وقت میں ہندوستان نے قدرتی آفات نظم کے شعبے میں تعاون کے لئے سوئٹزر لینڈ، روس، سارک، جرمنی، جاپان، تاجکستان، منگولیا، بنگلہ دیش اور اٹلی کے ساتھ باہمی ؍کثیر رخی معاہدہ؍مفاہمتی عرضداشت ؍اس سے متعلق مشترکہ اعلانیہ ؍تعاون عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 178)
(Release ID: 1788112)
Visitor Counter : 235
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam