کابینہ

کابینہ نے ہندوستان اور اسپین کے درمیان کسٹمز کے معاملات میں تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے کو منظوری دی

Posted On: 06 JAN 2022 4:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06 جنوری 2022: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کسٹمز کے معاملات میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق ہندوستان اور اسپین کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

فوائد:
یہ معاہدہ کسٹمز کے جرائم کی روک تھام اور تحقیقات اور کسٹمز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کی گرفتاری کے لیے قابل اعتماد، فوری اور کم لاگت معلومات اور انٹیلی جنس دستیاب کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کسٹمز حکام کے درمیان معلومات کے تبادلے کے لیے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا اور کسٹم قوانین کے مناسب انتظام اور کسٹم کے جرائم کی کھوج اور تفتیش اور جائز تجارت میں سہولت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

 معاہدے میں درج ذیل شرائط شامل ہیں:

  1. کسٹم ڈیوٹی کا درست اندازہ، خاص طور پر کسٹم ویلیو کے تعین، ٹیرف کی درجہ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی جانے والی اشیا کی آغازی منزل سے متعلق معلومات؛
  2. کسی بھی دستاویز کی صداقت جو درخواست کرنے والے اتھارٹی کو دیے گئے اعلان (جیسے سرٹیفکیٹ آف اوریجن، انوائس وغیرہ) کی حمایت میں پیش کی گئی ہو۔
  3. درج ذیل کی غیر قانونی نقل و حرکت سے متعلق کسٹم کی خلاف ورزی:

اے۔ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دھماکہ خیز آلات؛

بی۔ آرٹ اور نوادرات کے کام، جو اہم تاریخی، ثقافتی آثار قدیمہ کی قدر کے حامل ہیں؛

سی۔ زہریلا مواد اور دیگر مادے جو ماحول اور صحت عامہ کے لیے خطرناک ہیں۔

ڈی ۔ قابل قدر کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس سے مشروط سازوسامان ؛

ای۔ کسٹم قانون سازی کے خلاف کسٹم جرائم کے ارتکاب کے لیے نئے ذرائع اور طریقے استعمال کیے گئے ہیں۔

*****

U.No.173

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1788101) Visitor Counter : 186