وزارت خزانہ

17ریاستوں کو 9871 کروڑ روپئے کی محصولات میں ہوئے خسارے کی گرانٹ جاری


رواں مالی سال میں ریاستوں کو 98710 کروڑ روپئے کی محصولات میں ہوئے خسارے کی گرانٹ جاری کی گئی

Posted On: 06 JAN 2022 1:28PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات سے متعلق محکمہ نے   آج 17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپئے کی ماہانہ پوسٹ ڈیوولوشن روینیو ڈیفیسٹ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ جاری کی۔  یہ ریاستوں کو جاری کی جانے والی پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی دسویں قسط تھی۔

ابھی تک  رواں مالی سال میں  پوسٹ ڈیوولوشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ کے طور پر مجاز ریاستوں کو  98710 کروڑ روپئے  کی رقم جاری کی گئی ہے۔ اس ماہ جاری کی گئی گرانٹ  اور 2021-22 میں ریاستوں کو جاری کی گئی پوسٹ ڈیوولویشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی مجموعی رقم  ضمیمہ میں پیش کی گئی ہے۔

پوسٹ ڈیوولوشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ آئین کی دفعہ 275 کے تحت ریاستوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ گرانٹس15 ویں مالی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو جاری کی جاتی ہیں جس کا مقصد پوسٹ ڈیوولوشن ریاستوں کے ریوینیو اکاؤنٹس میں فرق کو پورا  کرنا ہے۔ کمیشن  نے  17 ریاستوں کے لئے پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی ہے  اور یہ ماہانہ قسطوں میں جاری کی جارہی ہے۔

گرانٹ حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کی اہلیت اور گرانٹ کی مقدار کے بارے میں  کمیشن فیصلہ کرتا ہے جو کہ  محصولات کے اسیسمنٹ اور ریاست کے اخراجات کے درمیان فرق پر  مبنی ہوتا ہے  اور یہ مالی سال 2021-22 کے لئے اسیسمنٹ ڈیولوشن کو  ذہن میں رکھ کر کیا جاتاہے۔ 15ویں مالی کمیشن نے مالی سال 2021-22 میں 17 ریاستوں کو مجموعی طور پر  118452 کروڑ روپئے کی  پوسٹ ڈیوولوشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ اس میں سے  ابھی تک  98710 کروڑ روپئے کی رقم  (83.33 فیصد) جاری کی گئی ہے۔

جن ریاستوں کی 15 ویں مالی کمیشن کے ذریعہ  پوسٹ ڈیوولوشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفار ش کی گئی ہے ، وہ ہیں : آندھرا پردیش،آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، منی پور،میگھالیہ، ناگالینڈ، پنجاب،راجستھان، سکم،تملناڈو،  تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

ریاست وار جاری کی گئی پوسٹ ڈیوولوشن ریوینیو ڈیفیسٹ گرانٹ (کروڑ روپئے میں)

 

نمبرشمار

ریاست کانام

جنوری 2022 میں جاری کی گئی رقم

(دسویں قسط)

2021-22 میں جاری کی گئی مجموعی رقم

1

آندھرا پردیش

1438.08

14380.83

2

آسام

531.33

5313.33

3

ہریانہ

11.00

110.00

4

ہماچل پردیش

854.08

8540.83

5

کرناٹک

135.92

1359.17

6

کیرالہ

1657.58

16575.83

7

منی پور

210.33

2103.33

8

میگھالیہ

106.58

1065.83

9

میزورم

149.17

1491.67

10

ناگالینڈ

379.75

3797.50

11

پنجاب

840.08

8400.83

12

راجستھان

823.17

8231.67

13

سکم

56.50

565.00

14

تملناڈو

183.67

1836.67

15

تریپورہ

378.83

3788.33

16

اتراکھنڈ

647.67

6476.67

17

مغربی بنگال

1467.25

14672.50

 

میزان

9871.00

98710.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔ف ا۔ ف ر  (

 

U-162



(Release ID: 1787975) Visitor Counter : 135