وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 7 جنوری کو کولکاتہ میں چترنجن نیشنل  کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کاافتتاح کریں گے


یہ کیمپس کینسر کے مریضوں اور خاص طور سے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں کے  مریضوں کو جامع حفظان صحت کی سہولت فراہم کرے گا

یہ وزیراعظم کے  ملک بھر میں طبی سہولیات کو توسیع دینے اور  جدید بنانے کے ویژن کے عین مطابق ہے

Posted On: 06 JAN 2022 11:42AM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 جنوری 2022 کو  دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کولکاتہ کے چترنج نیشنل کینسر  انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی) کے دوسرے کیمپس کاافتتاح کریں گے۔

سی این سی آئی کا دوسرا کیمپس  وزیراعظم کے  ملک کے سبھی حصوں میں طبی سہولیات کو توسیع دینے اور  جدید بنانے کے ویژن کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ سی این سی آئی پر کینسر کے مریضوں کا کافی بوجھ تھا اور کچھ عرصہ سے  توسیع کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ دوسرے کیمپس سے یہ ضرورت پوری ہوجائے گی۔

سی این سی آئی کا دوسرا کیمپس  530 کروڑ روپئے سے زیادہ  کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے،  جس میں سے تقریباً 400 کروڑ روپئے مرکزی حکومت نے  جبکہ باقی مغربی بنگال حکومت نے فراہم کئے ہیں، جس کا تناسب 75:25 ہے۔یہ کیمپس  460 بستروں والا جامع کینسر سینٹر یونٹ ہے، جس میں  کینسر ڈائگنوسس ،اسٹیجنگ، علاج اور دیکھ بھال کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ہے۔ یہ کیپس نیوکلیئر میڈیسن (پی ای ٹی)، 3.0 ٹیسلا ایم آر آئی، 128 سلائس سی ٹی اسکینر،  ریڈیونیوکلائڈتھیراپی یونٹ، انڈواسکوپی سوٹ، جدیدبراکی تھیریپی یونٹس وغیرہ جیسی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ کیمپس ایک ایڈوانس کینسرریسرچ سہولت کے طور پر بھی کام کرے گا اورکینسر کے مریضوں  اور خاص طور سے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں کے مریضوں کو جامع دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

(ش ح۔ف ا۔ ف ر  (

U-160


(Release ID: 1787948) Visitor Counter : 162