صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ۔19: مفروضہ بنام حقائق


ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا یہ دعویٰ کہ بھارت میں میعاد ختم ہونے والے ٹیکے لگائے جارہے ہیں ، جھوٹا اور گمراہ کن ہے

سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن سی ڈی ایس سی او نے اس سے پہلے کوویکسین اور کوی شیلڈ ٹیکوں کی شیلف لائف کی توسیع کی بالترتیب 12 مہینوں اور 9 مہینوں کے لئے منظوری دی تھی

Posted On: 03 JAN 2022 4:12PM by PIB Delhi

کچھ ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستان میں  کووڈ -19ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ملک میں میعاد ختم ہونے والے ٹیکے لگائے جائے ہیں اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا یہ دعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ہے اور نامکمل معلومات پر مبنی ہے۔

25 اکتوبر 2021 کوسنٹرل ڈرگااسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او ) نے میسرس بھارت بایو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ کے لیٹر نمبر : بی بی آئی ایل /آر اے /21/567 کے جواب میں کوویکسین (ہول ویرین، ان ایکٹیویٹیڈ کورونا وائرس ویکسین) کی شیلف لائف کی توسیع کی بالترتیب 9 سے 12 مہینوں  کے لئے منظوری دی ہے ۔   اسی طرح،  کوی شیلڈ کی شیلف لائف نیشنل ریگولیٹر کی جانب سے 22 فروری 2021 کو چھ ماہ سے بڑھا کر 9 ماہ کردی گئی ہے۔

نیشنل ریگولیٹر کی جانب سے توسیع کی گئی ٹیکوں کی شیلف لائف  ویکسین تیار کرنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے جامع تجزیوں  اور مستحکم مطالعے ڈیٹا  پر مبنی ہے۔

****

 

ش ح۔ح ا ۔ م س

U NO : 88

 



(Release ID: 1787362) Visitor Counter : 155