مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات نےفیصلہ کیا ہے کہ ’’آڈیو کانفرنسنگ /آڈیوٹیکس/ وائس میل خدمات کے لیے لائسنس فریم ورک‘‘ مربوط لائسنس کا حصہ ہوگا

Posted On: 30 DEC 2021 4:01PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے شعبے میں شروع کی گئیں پالیسی اصلاحات کے سلسلے کے تحت، حکومت نے ’’مربوط لائسنس کے تحت آڈیو کانفرنسنگ/آڈیوٹیکس/وائس میل خدمات کے لیے لائسنس فریم ورک‘‘ جاری کیا ہے اور ’’وائس میل خدمات (وی ایم ایس)/ آڈیوٹیکس (اے ٹی ایس)/ مربوط پیغام خدمات (یو ایم ایس)‘‘کے موجودہ اسٹینڈ الون لائسنس کے قواعد اور شرائط میں ترمیم کی ہیں۔ فی الحال، مؤرخہ 16 جولائی 2001 کے موجودہ رہنما خطوط کے مطابق ڈی او ٹی کے ذریعہ وی ایم ایس / آڈیوٹیکس/یو ایم ایس کے لیے اسٹینڈ الون لائسنس جاری کیا جا رہے ہیں۔

’’آڈیو کانفرنسنگ / آڈیو ٹیکس/وائس میل خدمات کے لیے لائسنس فریم ورک‘‘ پر ٹرائی کی سفارشات کی جانچ کرنے کے بعد، ڈی او ٹی نے اس لائسنس کے لیے ایک نیا باب جوڑکر اس لائسنس کو مربوط لائسنس (یو ایل) کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ، موجودہ لائسنس سے مربوط لائسنس میں تبدیلی، وی ایم ایس/ آڈیوٹیکس/یو ایم ایس لائسنس کے موجودہ لائسنس ہولڈرس کے لیے اختیاری ہوگی۔ مؤرخہ 16 جولائی 2001 کو جاری ڈی او ٹی رہنما خطوط کے خلاف وی ایم ایس / آڈیو ٹیکس/یو ایم ایس لائسنس کے لیے کوئی نیا اسٹینڈ الون لائسنس یا اس کا رینیوَل جاری نہیں کیا جائے گا۔

جاری کی گئی نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق تبدیلی کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. لائسنس کے لیے ’’ آڈیو کانفرنسنگ/آڈیوٹیکس/وائس میل خدمات‘‘ نام سے ایک نیا باب جوڑکر لائسنس کو ’’مربوط لائسنس‘‘ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
  2. آڈیو کانفرنسنگ یونٹ کو ٹی ای سی معیارات کے مطابق پی ایس ٹی این/موبائل اور آئی پی نیٹ ورک، دونوں سے جوڑا جا سکتا ہے۔
  3. لائسنس شرائط کے تحت ایک سے زائد خدمات فراہم کار کے وسائل کا استعمال کرنے پر بھی ڈائل آؤٹ خدمات کی اجازت دی جائے گی۔
  4. بھارت میں رجسٹرڈ صنعتوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پوائنٹ ٹو پوائنٹ کانفرنسنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
  5. یو ایل کے تحت لائسنس کے لیے خدمات کے شعبے کو ’’ایس ڈی سی اے‘‘سے ’’قومی سطح‘‘ یعنی کل ہند سطح پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ، یہ وی ایم ایس / آڈیو ٹیکس/ یو ایم ایس کے اسٹینڈ الون لائسنس کے لیے ایس ڈی سی اے رہے گا۔
  6. نئے لائسنس یافتہ  افراد اور موجودہ لائسنس یافتہ افراد کی لائسنس فیس اے جی آر کا 8 فیصد کے بقدر ہوگی، جو یو ایل کے دیگر لائسنس یافتہ افراد کے برابر ہے۔

یہ فریم ورک یکم جنوری 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14990



(Release ID: 1786428) Visitor Counter : 114