پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس – 2021 آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا


اجلاس کے دوران 24 دن کی مدت میں 18 نشستیں ہوئیں

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 11 بلوں کو منظوری دی گئی ؛ 13 بلوں میں سے 12 لوک سبھا میں اور ایک راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا

لوک سبھا کی کار کردگی تقریباً 82 فی صد رہی ، جب کہ راجیہ سبھا کی کار کردگی 48 فی صد رہی

آرڈیننس کی جگہ لینے والے تین بلوں پر غور و خوض کیا گیا اور ایوانوں میں منظوری دی گئی

حیاتیاتی تنوع ( ترمیمی ) بل ، 2021 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجا گیا ؛ پانچ بل اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجے جا رہے ہیں

Posted On: 22 DEC 2021 2:21PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 دسمبر/  پارلیمانی امور ، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر  جناب پرہلاد جوشی ، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور  پارلیمانی امور اور امور خارجہ کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے آج یہاں میڈیا سے خطاب کیا ۔

NKP_1932_copy_1840x12289X0M.jpg

 

          پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس – 2021 ، جو  29 نومبر ، 2021 ء بروز پیر شروع ہوا تھا ، اُسے  جمعرات کو بتاریخ 23 دسمبر ، 2021 ء کو معطل کیا جانا تھا لیکن اِسے 22 دسمبر ، 2021 ء بروز بدھ کو ہی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔  ضروری سرکاری کام کاج کے مکمل ہونے کی وجہ سے اجلاس کو  مقررہ پروگرام سے ایک دن پہلے ہی ختم کر دیا گیا ۔ اجلاس میں 24 دنوں کے عرصے میں 18 نشستیں ہوئیں ۔

اجلاس کے دوران 13 بل ( 12 بل لوک سبھا میں اور ایک راجیہ سبھا میں ) پیش کئے گئے ۔

 NKP_1950_copy_1840x1228(1)ZKSW.jpg

 

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 11 بلوں کو منظوری دی گئی ،  جن میں سال 22-2021 ء کے لئے  اضافی مطالباتِ زر  سے متعلق بل بھی شامل تھا ، جسے لوک سبھا میں منظوری دے دی گئی ہے اور  راجیہ سبھا میں بھیج دیا گیا ہے اور اسے دفعہ 109 ( 5 ) کے تحت 14 دن گزرنے کے بعد دونوں ایوانوں سے منظور شدہ سمجھا جائے گا ۔ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں پیش کردہ اور منظور کردہ تمام بلوں  کی تفصیلات ضمیمہ میں شامل ہیں ۔

تین بل ، جو مرکزی وجلینس کمیشن ( ترمیمی ) آرڈیننس -2021 ( 2021 کا نواں ) ، دلّی خصوصی پولیس ایسٹبلشمنٹ ( ترمیمی ) آرڈیننس – 2021 اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ  سائیکو ٹروپک  سبسٹنس  ( ترمیمی ) آرڈیننس – 2021 ( 2021 کا آٹھواں ) نامی آرڈیننس کی جگہ لینے والے بل  ایوان میں  غور و خوض کے لئے پیش کئے گئے اور منظور کئے گئے ۔

ایک بل ، جس کا نام حیاتیاتی تنوع  ( ترمیمی ) بل 2021 ہے  ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی  کو بھیجا گیا ہے ، جب کہ 5 بلوں کو قائمہ کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے ۔

کچھ اہم بلوں میں تین آرڈیننس کی جگہ لینے والے بل شامل ہیں ، جنہیں پارلیمنٹ  نے منظوری دی ہے  ۔ ان میں :

  1. زرعی قوانین کی منظوری کا بل – 2021 : کسانوں کے ایک گروپ کے ذریعے احتجاج کے پیش نظر اور بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال میں جامع ترقی  کے لئے سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کے مقصد سے  یہ بل  تین زرعی قوانین کو مسوخ کرنے کے لئے منظور کیا گیا ۔ ان قوانین میں  کسانوں ( با اختیار بنانا اور تحفظ ) کا قیمت کی یقین دہانی کا معاہدہ اور فارم خدمات ایکٹ – 2020 اور کسانوں کی پیداوار  ، تجارت اور کامرس ایکٹ، 2020 اور ستمبر ، 2020 ء میں پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ ضروری اشیاء (ترمیمی) قانون ، 2020 کو  پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی ۔
  2. ڈیم کے تحفظ کا بل – 2021 : یہ بل  ڈیم سے متعلق  آفات کی روک تھام اور ڈیم کی کار کردگی سے متعلق ، اُس کے تحفظ اور ادارہ جاتی نظام کو یقینی بنانے کی خاطر نگرانی، معائنہ، اُس کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔
  3. امدادی تولیدی ٹیکنا لوجی ( ریگولیشن ) بل ، 2021 میں  امدادی تولیدی ٹیکنالوجی کے کلینکوں  کے ریگولیشن اور نگرانی کے لئے قومی بورڈ ، ریاستی بورڈ اور قومی رجسٹری کے قیام کی گنجائش ہے اور اس کے علاوہ ، امدادی تولیدی ٹیکنا لوجی کے بینک ، ان کے بیجا استعمال کی روک تھام ، تحفظ اور تولیدی ٹیکنا لوجی کی خدمات میں اخلاقیات کو یقینی بنانے جیسے معاملات  شامل ہیں ۔
  4. سروگیسی  ( کوکھ کرائے پر دینا ) ( ریگولیشن ) بل ، 2021 : ملک میں  سروگیسی کی خدمات کو ریگولیٹ کرنے ، کرائے پر کوکھ دینے والی ماؤں کے امکانی استحصال کی روک تھام اور سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کے حقوق  کے تحفظ  کے لئے  ضابطے  شامل ہیں ۔ 
  5. ادویہ سازی کی تعلیم اور تحقیق کے قومی ادارے  کا ( ترمیمی ) بل ، 2021 : یہ بل ، اِس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ادویہ سازی کی تعلیم اور تحقیق   کے قومی ادارے کے قانون کے تحت قائم کئے گئے  ادارے  یا اسی طرح کے دیگر ادارے ، قومی اہمیت کے ادارے ہوں گے اور    اس میں ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جائے گا ، جسے کونسل کہا جائے گا تاکہ  ادویہ سازی کی تعلیم اور تحقیق  کی ترقی  ، اُس کے معیار کے رکھ رکھاؤ وغیرہ میں تال میل پیدا کرنے اور اس طرح کے ہر ادارے کے بورڈ آف گورنرس کو معقول بنانے میں  تال میل پیدا کیا جا سکے اور ایسے اداروں کے ذریعے  چلائے جانے والے کورسوں کی تعداد اور دائرۂ کار  کو وسیع کیا جا سکے ۔
  6. ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں  ( تنخواہوں اور سروس کی شرائط ) ترمیمی بل ، 2021 : یہ بل ریٹائر ہوئے ججوں کو  ، اُس مہینے کے پہلے دن سے ہی ، جس میں اُن کی  ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہوئی ہے ، ان کی تنخواہ کے اسکیل   کے ساتھ اضافی فوائد فراہم کرتا ہے ، جیسا کہ ہائی کورٹوں کے ذریعے ، ان کی وضاحت کی گئی ہے ۔
  7. نارکوٹک ڈرگس اور نشہ آور مادے ( ترمیمی ) بل ، 2021 : یہ بل این ڈی پی ایس ایکٹ  کی دفعہ 27 اے میں بے ضابطگی کو درست کرے گا ۔ اس بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 27  اے کی شق ( viii بی ) کو شق ( viii اے ) کی جگہ رکھا جائے گا تاکہ اس کی ترجمانی اور نفاذ درست ہو سکے ۔
  8. دلّی  اسپیشل پولیس  اسٹبلشمنٹ  ( ترمیمی ) بل ، 2021 : یہ بل سینٹرل بیورو آف انویسٹگیشن کے ڈائریکٹر کی مدت کار میں، مفاد عامہ میں ایک  سال کی توسیع  کی اجازت دیتا ہے  ، جو ابتدائی تقرری  میں   مذکورہ مدت  سمیت کل 5 سال تک  ہو گی ۔
  9. سینٹرل وجلینس  کمیشن ( ترمیمی ) بل ، 2021 : یہ بل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  کے ڈائریکٹر کی مدتِ کار میں  ، مفادِ عامہ میں  ایک سال کی توسیع  کی گنجائش فراہم کرتا ہے ، جس میں  ابتدائی تقرری  میں مذکورہ مدت سمیت  کل پانچ سال تک گنجائش ہے ۔
  10. انتخابی قوانین  ( ترمیمی ) بل ، 2021 : یہ بل مختلف مقامات پر ایک ہی شخص  کے اندراج  کی لعنت کو ختم کرنے کی خاطر ووٹر فہرست کے اعداد و شمار کو آدھار کے نظام سے مربوط کرنے کی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔

لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت  مختصر مدت  کے دو مباحثے کئے گئے ، جن میں  :

  1. کووڈ – 19 وباء اور اس سے متعلق مختلف  پہلو   ، اور
  2. آب و ہوا میں تبدیلی 

راجیہ سبھا میں کووڈ – 19 وائرس  کے اومیکرون ویرئینٹ کے معاملات   ، ملک میں بڑھنے سے متعلق صورتِ حال پر بحث کی گئی ۔

لوک سبھا کی کار کردگی  تقریباً 82 فی صد اور راجیہ سبھا کی کار کردگی  تقریباً 48 فی صد رہی ۔

******

ضمیمہ

سترہویں لوک سبھا کے  ساتویں اجلاس اور راجیہ سبھا کے 255 ویں اجلاس  ( سرمائی اجلاس ، 2021 ) کے دوران  قانون  سازی سے متعلق کام کاج  ۔

I ۔      لوک سبھا میں پیش کئے گئے بل

  1. زرعی قوانین کی منسوخی کا بل ، 2021
  2. ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز (تنخواہیں اور سروس کی شرائط) ترمیمی بل 2021
  3. سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) بل، 2021
  4. دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل، 2021
  5. نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل، 2021
  6. حیاتیاتی تنوع (ترمیمی) بل، 2021
  7. نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل، 2021
  8. جنگلی حیات (تحفظ) ترمیمی بل، 2021
  9. چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ اینڈ ورکس اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکریٹریز (ترمیمی) بل، 2021
  10.  اخراجات  (نمبر 5) بل، 2021
  11. انتخابی قوانین (ترمیمی) بل، 2021
  12.  بچوں کی شادی  کی ممانعت (ترمیمی) بل، 2021

 

II ۔ راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے بل

  1. ثالثی بل  ، 2021

 

III ۔ لوک سبھا میں منظور کردہ بل

 

  1. زرعی قوانین کی منسوخی کا بل ، 2021
  2. امدادی تولیدی  ٹیکنا لوجی ( ریگولیشن ) بل ، 2021
  3. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ترمیمی) بل، 2021
  4. ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز (تنخواہیں اور سروس کی شرائط) ترمیمی بل 2021
  5.   سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) بل، 2021
  6. دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل، 2021
  7. نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل، 2021
  8.  اخراجات  (نمبر 5) بل، 2021
  9. انتخابی قوانین (ترمیمی) بل، 2021۔

*ڈیم کے تحفظ کا بل ، 2019

*سروگیسی  ( ریگولیشن ) بل ، 2019

* راجیہ سبھا  کے ذریعے کی گئی ترمیمات  پر لوک سبھا میں رضا مندی

 

IV ۔ منظور کئے گئے / واپس بھیجے گئے بل

  1. زرعی قوانین کی منسوخی کا بل ، 2021
  2. ڈیم سیفٹی بل، 2019۔
  3. معاون تولیدی ٹیکنالوجی (ریگولیشن) بل، 2021۔
  4. سروگیسی (ریگولیشن) بل، 2020۔
  5. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ترمیمی) بل، 2021۔
  6. ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز (تنخواہیں اور سروس کی شرائط) ترمیمی بل، 2021۔
  7. دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل، 2021۔
  8. سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) بل، 2021۔
  9. نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل، 2021۔
  10. اخراجات  (نمبر 5) بل، 2021
  11. *انتخابی قوانین ( ترمیمی ) بل  ، 2021۔

 

V ۔ دونوں ایوانوں میں منظور کئے گئے بل

  1. زرعی قوانین کی منسوخی کا بل ، 2021
  2. ڈیم سیفٹی بل، 2021۔
  3. معاون تولیدی ٹیکنالوجی (ریگولیشن) بل، 2021۔
  4. سروگیسی (ریگولیشن) بل، 2021،
  5. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (ترمیمی) بل، 2021،
  6. *اخراجات  (نمبر 5) بل، 2021
  7. ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز (تنخواہیں اور سروس کی شرائط) ترمیمی بل، 2021۔
  8.   دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل، 2021۔
  9. سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) بل، 2021۔
  10. نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل، 2021
  11. انتخابی قوانین (ترمیمی) بل، 2021۔

* منظور شدہ سمجھے جائیں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  14661



(Release ID: 1784367) Visitor Counter : 236