نیتی آیوگ
اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ نے اختراع کاروں، صنعت کاروں کو 22 مادری زبانوں میں با اختیار بنانے کے لئے، مقامی زبانوں کے اختراعی پروگرام( وی آئی پی) کا آغاز کیا
Posted On:
22 DEC 2021 1:10PM by PIB Delhi
ملک بھر میں اختراع کاروں اور صنعت کاروں کو با اختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے اپنی قسم کا مقامی زبانوں کا اختراعی پروگرام (وی آئی پی) کا آغاز کیا ہے، جو ہندوستان میں اختراع کاروں اور صنعت کاروں کو ، حکومت ہند کے ذریعہ جدول میں شامل 22 زبانوں میں اختراعی حیاتیاتی نظام تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
وی آئی پی کے لئے ضروری صلاحیت وضع کرنے کی غرض سے اے آئی ایم نے 22 جدولی زبانوں میں سے ہر ایک میں ایک مقامی زبان کی ٹاسک فورس (وی ٹی ایف) کی شناخت کی ہے اور انہیں تربیت دے گا۔ ہر ایک ٹاسک فورس میں مقامی زبان کے اساتذہ ا، مضمون کے ماہرین، تکنیکی رائٹرس اور علاقائی اٹل انکیوبیشن مراکز (اے آئی سی) کی قیادت شامل ہوں گے۔
پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے اے آئی ایم نیتی آیوگ ایک تربیت کار کو تربیت دینے کا پروگرام شروع کر رہا ہے، جس میں وہ آئی آئی ٹی دہلی کے ڈیزائن کے محکمے کے ساتھ تال میل کرے گا، تا کہ ڈیزائن کے بارے میں سوچنے اور صنعت کاری میں وی ٹی ایف کو کوچنگ فراہم کرے گا نیز ان موضوعات کو 22 زبانوں اور ثقافتوں میں اختیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ مزید بر آں صنعت کے سرکردہ اکائیوں نے ڈیزائن تیار کرنے والی مہارت فراہم کرنے کے لئے ہاتھ ملا یا ہے اور سی ایس آر کے اسپانسر اس پرو گرام کو معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ دسمبر 2021 سے اپریل 2022 کی مدت میں ٹاسک فورس کی تربیت کے بعد حیاتیاتی نظام مقامی زبانوں کے اختراع کاروں کے لئے شروع کیا جائے گا۔
وی آئی پی کا آغاز کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ ہندوستان متنوع سماجی اور ثقافتی تانے بانے سے اپنی شناخت بناتا ہے ، جس میں علاقائی زبانیں انتہائی سر کردہ ثقافتی اثاثے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’مقامی زبانوں میں اختراعی پروگرام ہماری کمیونٹیز کے ڈیزائن اور اختراعی صلاحیتوں کو استحکام فراہم کرتا ہے، جس کی باعث مقامی صنعت کار ، دستکار اور اختراع کار کو معلومات نیز وہ تکنیکی مواد بلا روک ٹوک حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے جو اے آئی ایم تیار کرے گا۔ یہ ڈیزائن کے ماہرین اور اختراع کاروں کا ایک مستحکم مقامی نیٹ ورک تیار کرنے میں ہندوستان کی مدد کرے گا۔‘‘
آغاز کے دوران خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستانی اختراع کاری اور صنعت کاری کے حیاتیاتی نظام کے سفر میں ایک سنگ میل ہوگا ، جو کہ نوجوان اور خواہش مند ذہنوں میں ڈیزائن وضع کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ اٹل اختراعی مشن کے ذریعہ اپنی طرح کا ایک اقدام ہے۔ یہ زبان کی حدود کو ختم کرنے اور ملک کے دور دراز ترین علاقوں میں اختراع کاروں کو با اختیار بنائے گا۔
پروگرام کے آغاز کی تقریب میں اے آئی ایم ، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ وی آئی پی ،اختراع کاری اور صنعت کاری کے شعبوں میں اس طرح سے زبان کی رکاوٹوں کو کم کرنے کا ایک اقدام ہے، جو نظام وار طور پر لین دین کے تخلیقی اظہار خیال اور زبانوں کو آسان کردے گا۔
ڈاکٹر چنتن نے مزید کہا کہ دنیا کو ، خاص طور پر ہندوستان میں جہاں زبانوں میں وسیع تنوع موجود ہے، کسی کے نظریئے یا اختراع سے واقفیت نہ کرانے کی جد وجہد اہم ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وی آئی پی کے قومی پیمانے پر سامعین ہیں، جو اُن مسئلوں کی شدت سے واقف ہیں جو مقامی زبانوں کے اختراع کاروں کو در پیش ہیں۔
2011 کی مرد شماری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 10.4 فیصد ہندوستانی انگریزی بولتے ہیں، جن میں سے یہ زبان اکثریت کی دوسری ، تیسری اور چوتھی زبان ہے۔ یہ تعجب کی بات نہیں کہ صرف 0.02 فیصد ہندوستانی ہی ایسے ہیں جو انگریزی بولتے ہیں اور جو ان کی پہلی زبان ہے۔ 10 سال بعد بھی ان اعداد میں کوئی زیادہ فرق ہونے کی امید نہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’ہمیں کیوں نہ ان مقامی زبانوں کے اختراع کاروں کے لئے یکساں مواقع وضع کرنا چاہئے، جو ہماری مجموعی آبادی کا ن90 فیصد حصہ ہیں۔ آخر کار ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ اس بڑی آبادی میں کون ، کون سی ہندو ستانی زبان بولتا ہے بلکہ کم سے کم یہ دوسری زبانوں کی طرح اختراعی زبان ہے۔‘‘
ہندوستان اس طرح کے اقدامات کا آغاز کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو سکتا ہے، جس میں انگلش کے علاوہ 22 زبانوں کے لئے ایک اختراعی حیاتیاتی دیکھ بھال کا نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ کسی کی زبان اور ثقافت کی آموزش تک رسائی فراہم کرکے، اے آئی ایم، مقامی ، علاقائی، قومی اور عالمی اختراعی سلسلے کو مالا مال کرنے کے لئے پر اُمید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14655
(Release ID: 1784177)
Visitor Counter : 253