وزارت اطلاعات ونشریات

بھارت اور ویتنام نے ڈجیٹل میڈیا میں شراکت داری قائم کرنے کی غرض سے مفاہمت نامےپر دستخط کئے


ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور مل کر ترقی کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے:انوراگ ٹھاکر کا بیان

Posted On: 16 DEC 2021 1:42PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ڈجیٹل میڈیا کےشعبوں میں اشتراک سے متعلق ویتنام کی حکومت کے انفارمیشن اورمواصلات کے وزیرجناب نگیون مانہ  ہنگ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ اس سے بھارت  اورویتنام کےدرمیان شراکت داری کومستحکم کرنےکی راہ ہموار ہوگی۔

اس مفاہت نامہ سے ڈجیٹل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس سے متعلق پالیسیوں اور انضباطی فریم ورکس قائم کرنے میں  ایک دوسرے کو معلومات اور تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ملکوں میں میڈیا کے پیشہ ور افراد اورحکام کےلئے صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام کےاہتمام میں معلومات اور تجربہ  کو بھی مشترک  کیا جاسکےگا۔

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی  اس وقت دیکھی گئی جب جناب ٹھاکر رہائش گاہ پر دونوں وزرا کے درمیان خوشگوارماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نےاس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اورویتنام کے درمیان گہرے تعلقات  کو مزید استحکام اس وقت حاصل ہواجب  بھارت کے صدر اور وزیراعظم نے ویتنام کاحال ہی  میں دورہ کیا۔اورآج کی میٹنگ  نئی ٹکنالوجیوں اور چیلنگ کے شعبے میں باہمی تعاون کو ایک شکل دے گی ۔ جناب ٹھاکر نے  ڈجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ کے بارے میں ویتنام کےاپنے ہم منصب کوبھی مطلع کیا جو فروری 2021 سے حکومت کی جانب سے نافذ کی جارہی ہے۔

ویتنام کے اطلاعات و مواصلات کے وزیرجناب ہنگ نےبھارت کے اطلاعات ونشریات کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کوویتنام کےدورہ کی دعوت دی اور ملاقات کے دوران  ایسےموضوع پر بات کی جس سے  دونوں ملکوں کے صحافیوں کو کامیاب داستانوں کے وسیع پھیلاؤ اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کےلئے ایک دوسرے کے ملک میں سماجی، اقتصادی ترقی کےبارےمیں معلومات کی رسائی حاصل ہوسکے۔

 

11.jpg

 

میٹنگ میں پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی، پی آئی بی کے پرنسپل سکریٹری جناب جے دیپ بھٹناگر،اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کےجوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے کے علاوہ ہندوستان اور ویتنام  کے دیگر افسران بھی موجود تھے

اس سال ہندوستان اور ویتنام کے درمیان "جامع کلیدی شراکت داری" کے پانچ سال مکمل ہورہے ہیں، اور سال 2022 دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس سال پورے ہونے پر  جشن منائے گا۔

 

ش ح۔ح ا ۔ف ر

U.NO.14377



(Release ID: 1782193) Visitor Counter : 145