وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ‘‘سؤرنم وجے دِوس پر’’ 1971 کی جنگ کے دوران مسلح فورسز کے حوصلے اور قربانیوں کو یادکیا
بھارت کی فوجی تاریخ میں 1971 کی جنگ کو سنہرے باب کے طورپر قرار دیا
Posted On:
16 DEC 2021 10:04AM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 16دسمبر 2021 کو ‘‘سؤ رنم وجے دوس ’’ کے موقع پر 1971 کی جنگ کےدوران مسلح فورسز کے حوصلے اور قربانیوں کو یاد کرنے میں قوم کا ساتھ دیا۔ سلسلے وار ٹوئیٹ میں رکشا منتری نے 1971 کی جنگ کو بھارت کی فوجی تاریخ میں ایک سنہرا باب قرار دیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے 1971 کی جنگ کی کچھ محفوظ کی گئیں تصویریں بھی شئیر کیں، جس میں خودسپردگی کے ہتھیار وں کی تاریخی تصاویر بھی شامل ہیں۔
1971 کی جنگ میں بھارت کی جیت کے 50سال منانے کے لئے سؤرنم وجے ورش منایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد بالخصوص مسلح فورسز اور عام طورپر لوگوں کے مابین یکجہتی ،قوم پرستی اور وقار کے پیغام کو پھیلانا ہے اوراُن آزمودہ کاروں کے تئیں احترام کا اظہار کرنا ہے، جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔
*************
ش ح۔ش ر۔رم
U-14345
(Release ID: 1782107)
Visitor Counter : 155