سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے ریزرویشن کے لئے ضابطہ

Posted On: 15 DEC 2021 12:59PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئین  کے (103) ترمیمی قانون 2019 کے مطابق  تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لئے 10 فیصد کا ریزرویشن نافذ کیا گیا ہے۔ اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور یہ معاملہ سپریم کور ٹ میں زیر غور ہے۔

تفصیلی مطالعہ کے بعد اقتصادی طور پر  کمزور طبقوں کے مستفدین  کی شناخت کرنے کے لئے  8  لاکھ روپے کی سالانہ فیملی  آمدنی کی حد طے کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14298

                          



(Release ID: 1781654) Visitor Counter : 135