وزیراعظم کا دفتر

جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا قومی بیان

Posted On: 10 DEC 2021 5:46PM by PIB Delhi

معزز حضرات

نمسکار

مجھے اس  سربراہی کانفرنس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی نمائندگی کرنے پر فخر  محسوس ہورہاہے۔ جمہوری روح ہماری تہذیبی اقدار کا لازمی جزو ہے۔ تقریباً 2500 سال پہلے ہندوستان میں لچھاوی اور شاکیہ جیسی منتخب جمہوری شہری ریاستیں پروان چڑھیں۔ یہی جمہوری جذبہ 10ویں صدی کے ‘‘اترمیرور’’ کے نوشتہ میں نظر آتا ہے جس نے جمہوری شراکت کے اصولوں کو ضابطے کی شکل دی ۔ اسی جمہوری جذبے اور اخلاق نے قدیم ہندوستان کو سب سے زیادہ خوشحال بنا دیا تھا۔ صدیوں کی نوآبادیاتی حکمرانی ہندوستانی عوام کے جمہوری جذبے کو دبا نہیں سکی۔یہی جذبہ تھا جو ایک بار پھر ہندوستان کی آزادی کی شکل میں مکمل طور پر سامنے آیا اور اسی نے گزشتہ 75 سالوں میں جمہوری قوم کی تعمیر میں ایک بے مثال داستان رقم کی۔

یہ کہانی ، تمام شعبوں میں بے مثال سماجی و اقتصادی شمولیت کی کہانی ہے۔ یہ ایک ناقابل تصور پیمانے پر صحت، تعلیم اور انسانی بہبود میں مسلسل بہتری کی کہانی ہے۔ ہندوستان کی کہانی دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ وہ جمہوریت کی ترسیل کر سکتی ہے، وہ جمہوریت کی ترسیل کر چکی ہے، اور وہ جمہوریت ترسیل کرتی رہے گی۔

معزز حضرات

کثیر الجماعتی انتخابات، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا جیسی ساختی خصوصیات جمہوریت کے ہاتھ پاؤں  ہیں۔ تاہم جمہوریت کی بنیادی طاقت وہ جذبہ اور اخلاق ہے جو ہمارے شہریوں اور ہمارے معاشروں میں موجود ہے۔ جمہوریت صرف عوام کی، عوام کے ذریعے، عوام کے لیے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ، عوام کے اندر بھی ہوتی ہے۔

معزز حضرات

دنیا کے مختلف حصوں میں جمہوری ترقی کے مختلف راستوں پر عمل کیا گیا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہم سب کو اپنے جمہوری طریقوں اور نظام کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے اسی کے ساتھ ساتھ، ہم سب کو مسلسل شمولیت، شفافیت، انسانی وقار، شکایات کے  مناسب ترین ازالے اور طاقت کی  غیر ارتکازیت کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

اس تناظر میں، آج کا اجتماع جمہوریتوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بروقت پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ہندوستان کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اور اختراعی ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعہ حکمرانی کے تمام شعبوں میں شفافیت کو بڑھانے میں اپنی مہارت کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے میں خوشی ہوگی۔ ہمیں سوشل میڈیا اور کرپٹو کرنسیوں جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے مشترکہ طور پر عالمی معیارات کو تشکیل دینا چاہیے، تاکہ ان کا استعمال جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جائے، نہ کہ اسے کمزور کرنے کے لیے۔

معزز حضرات

مل کر کام کرنے سے جمہوریت ہمارے شہریوں کی امنگوں پر پورا اتر سکتی ہے اور انسانیت کے جمہوری جذبے کا جشن منا سکتی ہے۔ ہندوستان اس مقدس کوشش میں ساتھی جمہوری ممالک کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

شکریہ بہت بہت شکریہ.

****************

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO:14171



(Release ID: 1780817) Visitor Counter : 214