مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک لاکھ سے زیادہ افراد  ‘‘سمپن پروجیکٹ’’ کے ذریعے اپنی پنشن براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں حاصل کررہے ہیں


اس نظام کے ذریعے 9630 شکایتوں  کا ازالہ کیا  گیا

سمپن، پنشن سے متعلق معاملوں کو تیزی سے نمٹانے، مصالحت اور آڈیٹنگ کو بہتر بنانے اور حساب کتاب میں سہولت پیدا کرنے میں ٹیلی کام محکمے کی مدد کررہا ہے

Posted On: 09 DEC 2021 1:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،09 دسمبر، 2021/

پرنسپل کنٹرولر آف کمیونی کیشن اکاؤنٹس/ کنٹرولر آف کمیونی کیشن کاؤنٹس کے دفاتر سمپن کے ذریعے اس وقت پورے بھارت میں ایک لاکھ سے زیادہ  پنشن یافتہ افراد کے لئے خدمات فراہم کررہے ہیں۔ سمپن کی وجہ سے ایک واحد ونڈو سیٹ اپ  یعنی ایک ہی مقام پر تمام سہولیات فراہم کرکے پنشن یافتہ افراد کو خدمات کی فراہمی بہتر ہوئی ہے اور  درج ذیل فوائد کو یقینی بنایا گیا ہے:

  • پنشن سے متعلق معاملوں کو بروقت نمٹانا
  • ای -پنشن ادائیگی کے حکم کا التزام
  • ہر پنشن یافتہ فرد کے لئے لوگ ان کی بدولت گزشتہ ادائیگیوں کی تفصیلات جیسی کلیدی معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
  • شکایتوں کے آن لائن پنشن کرنے کا عمل اور بروقت ایس ایم ایس الرٹس

اس کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی کے لئے بینکوں/ ڈاک خانوں کو ادا کئے جانے والے کمیشن کے سبب حکومت ہند کی دو بارہ ہونے والی ماہانہ بچتوں کو یقینی بنایا گیا ہے، جو جون 2021 تک تقریباً 11.5 روپے درج ہوئی ہیں۔

سمپن کے آغاز کے بعد سے اس سے متعلق کلیدی اعداد و شمار کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔

 

سال

پنشن یافتگان کی تعداد

نمٹائی گئی شکایات کی تعداد

ادا کی گئی رقم (کروڑ روپے میں)

2019

12,001

524

2109.67/-

2020

87,958

6,839

8477.30/-

(جون 2021 تک)

1,382

2,267

5238.47/-

میزان

1,01,341

9,630

15,825.44 Cr.

 

سمپن پنشن کے حساب کتاب اور بندوبست سے متعلق نظام ہے۔ یہ حکومت ہند کا ایک اولوالعزم پروجیکٹ ہے جیسے مواصلات کی وزارت کے ٹیلی مواصلات کےے محکمے کے کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ یہ پروجیکٹ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 29 دسمبر 2018 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ ٹیلی مواصلات محکمے کے پنشن یافتہ افراد کے لئے پنشن کے عمل کی تکمیل اور ادائیگی کا سقم سے مبرا آن لائن نظام ہے۔ اس سے پنشن یافتہ افراد کے بینک کھاتوں میں براہ راست پنشن کی رقم منتقل ہوجاتی ہے۔اس نظام کی بدولت محکمے کو پنشن سے متعلق معاملوں کو تیزی سے نمٹانے اور مصالحت آڈیٹنگ کو بہتر بنانے اور حساب رکھنے میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔

سمپن نے 6 ماہ کی مختصر مدت کے دوران بی ایس این ایل کی رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونے سے متعلق اسکیم 2019 کے تھت لگ بھگ 7600 معاملے نمٹانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

*****

ش ح۔ع م۔ ن ر

U NO:13999

 


(Release ID: 1779700) Visitor Counter : 221