صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 06 DEC 2021 9:16AM by PIB Delhi

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 127.93کروڑٹیکے لگائے جاچکے ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

ہندوستان میں سردست 98,416  افراد کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں جو252 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.28 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

شفایابیوں کی شرح سردست 98.35 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,834 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر3,40,69,608 ہوگئی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8,306 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے کم 0.94فیصد  ہے، جو کہ  گزشتہ 63 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (0.78فیصد) ،  پچھلے 22 دنوں سے 1 فیصد سے بھی کم  درج ہورہی ہے۔

اب تک کل64.82کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

 

*************

 

ش ح- ش ت - م ش

U. No.13785



(Release ID: 1778335) Visitor Counter : 125