سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ، 3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیےغیرمعمولی کام کرنےکے لیے، قومی ایوارڈز تفویض کریں گے


ایوارڈز، افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی شاندار کامیابیوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے پر دیے جائیں گے

Posted On: 02 DEC 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021:  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، 3 دسمبر 2021 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں، 'معذور افراد کا عالمی دن' منانے کے لیے ایک باوقار تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جس کا اہتمام، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت کےمعذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (دیویانگجن)، نےکیا ہے۔ صدرجمہوریہ کووند، افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی شاندار کامیابیوں اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کو بااختیار بنانے کے ضمن میں کام کرنے کے لیے، سالانہ قومی ایوارڈز سے نوازیں گے۔

سماجی انصاف اور باختیارات بنانے کے محکمے کےمرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس تقریب کی صدارت کریں گے، جب کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے، شری اے نارائن سوامی اور محترمہ پرتیما بھومک بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔

معذور افراد کے عالمی دن یعنی 3 دسمبر کے موقع پر، معذور افراد کو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کا بااختیار بنانے کا محکمہ (دیویانگجن)، افراد، اداروں، تنظیموں، ریاست/ضلع وغیرہ کو، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور کام میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے، ہر سال قومی اعزازات سے نوازتا ہے۔

سال 2020 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز مندرجہ ذیل زمروں میں دیئے جا رہے ہیں:

  1.  معذوری کے ساتھ بہترین ملازم/ذاتی روزگار کرنےوالا شخص؛
  2.  بہترین آجر اور پلیسمنٹ آفیسرز اور/یا ایجنسیاں؛
  3.  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے کام کرنے والا بہترین فرد اور ادارہ؛
  4. مثالی شخصیت؛
  5. معذور افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہترین اپلائیڈ تحقیق یا اختراع یا مصنوعات؛
  6.  معذور افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تخلیق میں شاندار کام؛
  7.  بازآبادکاری کی خدمات فراہم کرنے میں بہترین ضلع؛
  8.  معذوروں کے ہمراہ تخلیقی بالغ شخص؛
  9.  معذوروں کے ہمراہ بہترین تخلیقی بچہ؛
  10.  بہترین بریل پریس؛
  11.  بہترین ریاست (i) معذور افراد کو بااختیار بنانے کو فروغ دینےکے لیے؛
  12.  معذوروں کے ساتھ بہترین کھلاڑی؛

سال 2017 تک، یہ ایوارڈ اسکیم، قومی ایوارڈز ضابطے، 2013 کے تحت کام کرتی تھی جس نے معذور افراد کے ایکٹ، 1995 کے مطابق، معذوروں کی 7 قسمیں فراہم کی تھیں۔ تاہم، معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کے نافذ ہونے کے بعد، 19 اپریل 2017 کو نئے قانون کے تحت، مخصوص معذوروں کی تعداد 7 سے بڑھ کر 21 کردی گئی۔ اسی مناسبت سے، تمام 21 قسم کے معذوروں کو، قومی ایوارڈ کے رہنما خطوط کے تحت شامل کیا گیا ہے جن کا نوٹیفیکیشن، 2 اگست 2018 کو ہندوستان کے غیر معمولی گزٹ میں کیا گیا ہے۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کا معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (دیویانگجن) ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظام کاروں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کو مختلف زمروں میں، قومی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کے لئے مدعو کرتا ہے۔ ایوارڈز کی وسیع تشہیر کے لیے قومی/علاقائی زبان کے روزناموں میں اشتہار بھی شائع کیا جاتا ہے۔ قومی ایوارڈز کی تفصیلی اسکیم کے ساتھ ساتھ کالنگ ایپلی کیشنز کے لیے جاری کردہ اشتہار بھی، ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ (www.disabilityaffairs.gov.in) پر ڈاؤن لوڈ کے قابل فارمیٹ میں دستیاب کیا گیا ہے۔

تمام 21 قسم کی مخصوص معذوریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ معذور افراد (دیویانگجن) کو، بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرنے والا ایک اشتہار 25 جولائی 2020 کو سرکردہ اخبارات میں شائع ہوا تھا جس میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبرتھی، جسے بعد میں 30ستمبر2020 تک بڑھا دیا گیا تھا۔ اشتہار کی کاپی، محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خطوط لکھ کر وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی تھی۔ کل 1095 (997 ہارڈ کاپی +98 ای میل پر) درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ انتخاب کا عمل، درخواست دہندگان کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پر مشتمل تھا۔ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور محکمہ کی طرف سے تشکیل کردہ اسکریننگ کمیٹیوں کے ذریعےانہیں شارٹ لسٹ کیا گیا۔

*****

U.No.13644

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1777422) Visitor Counter : 137