پارلیمانی امور کی وزارت

ایوان میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤ ں کے ساتھ حکومت کی میٹنگ


 حکومت نے ایوان کی بلا رکاوٹ کارروائی میں تعاون دینے کے لئے سبھی پارٹیوں سے درخواست کی

حکومت، پارلیمنٹ میں صحت مند مباحثہ چاہتی ہے: جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 28 NOV 2021 3:48PM by PIB Delhi

 

پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس  سے  ایک دن پہلے  ایوان میں سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ آج حکومت کی ایک میٹنگ ہوئی۔ پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے  میٹنگ میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا موسم سرما کا  2021  کا  اجلاس  29  نومبر  2021  پیر  کو   شروع ہوگا، البتہ  اس کا انحصار  سرکاری سرگرمیوں  کی ترجیحات  پر  ہے۔ یہ اجلاس  23  دسمبر 2021  جمعرات کو  اختتام پذیر ہوگا۔  25  دن کے اجلاس میں  کُل  19  نشستیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دو میٹنگیں 5  اور 27  اکتوبر 2021   کو  مختلف وزارتوں اور محکموں  کے سکریٹریز  اور سینئر افسران کے ساتھ ہوئی تھیں، جن  میں  موسم سرما  کے دوران  کئے جانے والے اقدامات کی نشان دہی کی گئی اور  رائے عامہ  کی بنیاد پر  تقریبا  37  نکات  شامل کئے گئے ، جن میں  36  بل اور ایک مالی  بل شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LPP_75968GL1.JPG

 

تین بل  آرڈیننس کی جگہ  پیش کئے جائیں گے۔ یہ آرڈیننس ہیں (1) منشیات  اور  نفسیات  پر اثر ڈالنے والے مادوں  سے متعلق  ترمیمی آرڈیننس  2021 ، (2) مرکزی وجیلنس کمیشن کا ترمیمی  آرڈیننس  2021  اور  دہلی  اسپیشل پولیس کے قیام سے متعلق  ترمیمی آرڈی نینس 2021 ۔ ان آرڈیننس کو  پارلیمنٹ  کے دو  اجلاس  کے دوران  کے وقفے میں نافذ کیا گیا تھا اور  انہیں  6  ہفتے کی مدت کے  اندر اندر  پارلیمنٹ  سے منظور شدہ  قوانین  کے  طور پر لاگو  کیا جانا تھا۔  وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت  ایوان میں  مباحثہ کے لئے ہمیشہ  تیار رہتی ہے ۔ جناب جوشی نے  سبھی پارٹیوں سے  درخواست کی بھی کی کہ وہ ایوان میں  بلا رکاوٹ کارروائی  میں تعاون کریں۔

میٹنگ میں موجود سبھی پارٹیوں کے رہنماؤ ں کی طرف سے اٹھائے گئے  نکات سننے  کے بعد  خطاب کرتے ہوئے  مرکزی وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ  نے  اس بات کی تعریف کی کہ  مباحثہ  بہت صحت مند رہا  اور اہم  معاملات کو  ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  پارٹیوں  نے  اس سلسلے میں  پارلیمنٹ میں  مزید  مباحثے کی ضرورت کا اظہار کیا، جس کے بارے میں انہوں نے خاص طور پر کہا کہ  حکومت بھی  پارلیمنٹ میں  صحت مند مباحثہ  چاہتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LPP_7583J12U.JPG

 

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، کامرس وصنعت، صارفین امور ، خوراک تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل ، پارلیمنٹ امور ، کوئلہ اور کانکنی  کے مرکزی وزیر  جناب پرہلاد جوشی نے  میٹنگ میں  شرکت کی۔ پارلیمانی امور  کےو زرائے ممالک جناب ارجن رام میگھوال اور  جناب وی مرلی دھرن نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں  بی جے پی کے علاوہ  30  پارٹیوں نے  شرکت کی، جو  اس طرح  ہیں آئی این سی، ڈی ایم کے، اے آئی ٹی سی،  وائی ایس آر سی پی، جے ڈی یو، بی جے ڈی، بی ایس پی، ٹی آر ایس، ایس ایس، ایل جے ایس پی، این سی پی، ایس پی، سی پی آئی ایم، آئی یو ایم ایل، ٹی ڈی پی، اپنا دل، سی پی آئی، این پی ایف، ایس اے ڈی، اے اے پی،  اے آئی  اے ڈی ایم کے، کے سی ایم، ایم این ایف، آر ایس پی، آر پی آئی اے، آر جے ڈی، این پی پی، ایم ڈی ایم  کے، جے  کے این سی، ٹی ایم سی ایم۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/nov/doc2021112921.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-13421



(Release ID: 1776083) Visitor Counter : 150