خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بچوں کے حقوق کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا


جمہوریت کا بہترین امتحان یہ دیکھنا ہے کہ آیا ہم شہری کی حیثیت سے اپنے تمام بچوں کو انصاف فراہم کرسکتے ہیں: محترمہ ایرانی

Posted On: 21 NOV 2021 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 نومبر 2021:

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے کہا کہ جمہوریت کا بہترین امتحان یہ ہے کہ آیا ہم ہم شہری کی حیثیت سے اپنے تمام بچوں کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں یا نہیں۔ بچوں کے تحفظ کے امور کے حفاظتی پہلوؤں پر زور دیتے ہوئے بچوں کے حقوق سے متعلق ایک قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، جس کا اہتمام نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے آج یہاں آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کیا، محترمہ ایرانی نے کہا کہ جمہوریت کی اصل شناخت یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کیسے کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UAY7.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے بارے میں معاشرے کے شعور کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ وہ بچوں کے تحفظ اور بحالی کے لیے آگے آسکے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ، پوکسو قانون اور جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون میں پارلیمنٹ کی طرف سے ترمیم شامل ہے۔ تاہم، سماج تیزی سے بدلتا جا رہا ہے، انتظامی ضروریات متحرک ہیں اور اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم وقت کے ساتھ ترقی کریں اور چیلنجوں کے حل کے لیے تیار رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H0KO.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ بہت سے لوگوں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ بدسلوکی صرف ان خاندانوں تک محدود ہے جو غریب ہیں اور استحصال کا شکار بچے غربت تک محدود ہیں لیکن حقیقت میں بدسلوکی خوش حال خاندانوں میں بھی اتنی ہی واضح ہے۔ انھوں نے ورکشاپ کے شرکا پر زور دیا کہ اگرچہ وہ غربت سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کو دیکھتے ہیں لیکن انھیں خوش حال خاندانوں میں ہونے والی بدسلوکی، طاقت ور تنظیموں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں ہونے والی بدسلوکی پر بھی غور کرنا چاہیے اور ہم یہ دیکھیں کہ ہم بطور منتظم نہیں بلکہ بطور شہری حل کیسے تلاش کرسکتے ہیں۔

آزادی کی 75 سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ "آپ کے کندھوں پر ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے ترقی کر سکیں، تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ بڑھیں، تاکہ اگر وہ انصاف چاہیں تو انھیں انصاف فراہم کیا جائے، تاکہ وہ اس یقین کے ساتھ بڑھیں کہ آج آپ بچوں کے تحفظ میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ پرچم ہے جسے آُ کے بعد آنے والی نسل سنبھالے گی۔" وزیر موصوف نے یہ بھی زور دیا کہ بچوں کو اس سلسلے میں سکھایا جائے کہ بدسلوکی کیا ہے اور بدسلوکی کی اطلاع کیسے دی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NXSB.jpg

آزاد بھارت کے 75 سالہ جشن کے حصے کے طور پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جو 14 نومبر سے 21 نومبر 2021 تک وزارت کے بڑے وژن یعنی خواتین اور بچوں کی مجموعی ترقی سے ہم آہنگ ہیں۔ بچوں کے آئیڈیاز، حقوق اور غذائیت کے موضوع کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والی ان سرگرمیوں میں چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئی) اور خصوصی گود لینے والی ایجنسیوں میں آؤٹ ریچ سرگرمیاں، گود لینے سے متعلق آگاہی پروگرام، قانونی بیداری، بچوں اور نوعمروں کی صحت، بچوں کے حقوق وغیرہ پر سیمینار/ویبینار شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہفتے کو استعمال کرنا اور اس سمت میں بڑے پیمانے پر سماج کے اجتماعی سوچنے کے عمل کو متحرک کرنا تھا۔

****

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14006

 



(Release ID: 1773816) Visitor Counter : 157