قبائیلی امور کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کل منی پور کے تامینگلونگ ضلع کے لوانگکاو گاؤں میں رانی گیدینلیو قبائلی مجاہدین آزادی میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 21 NOV 2021 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 نومبر 2021:

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کل منی پور کے وزیر اعلی جناب ارجن منڈا اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر اور دیگر معززین کی موجودگی میں امپھال ایسٹ کے سٹی کنونشن سینٹر میں ضلع تامینگلونگ کے لوانگکاؤ گاؤں میں رانی گیدینلیو قبائلی مجاہدین آزادی کے عجائب گھر کے قیام کے لیے ویڈیو کانفرنس کے وسیلے سے سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس پروجیکٹ کو بھارت سرکار کی قبائلی امور کی وزارت نے 15 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظوری دی ہے۔ ریاستی کابینہ نے تامینگلونگ ضلع کے لوانگکاو گاؤں میں میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو معروف مجاہد آزادی رانی گیدینلیو کی جائے پیدائش ہے اور اس عجائب گھر کا نام رانی گیدینلیو قبائلی مجاہدین آزادی میوزیم کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قبائلی امور کی وزارت 15 نومبر سے شروع ہونے والا اپنا آزادی کا امرت مہوتسو ہفتہ منا رہی ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنجاتیا گورو دِوس کے طور پر کیا تھا۔

رانی گیدینلیو 26 جنوری 1915 کو ریاست منی پور کے تامینگلونگ ضلع کے تحت تاؤسیم سب ڈویژن میں لوانگکاو گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ 13 سال کی عمر میں وہ جدونناگ سے وابستہ ہو گئیں اور ان کی سماجی، مذہبی اور سیاسی تحریک میں لیفٹیننٹ بن گئیں۔ 1926 یا 1927 کے آس پاس جدونناگ کے ساتھ ان کی چار سالہ وابستگی کے دوران انھوں نے انگریزوں کے خلاف جنگجو تیار کیے۔ جدونناگ کی پھانسی کے بعد گیدینلیو نے تحریک کی قیادت سنبھالی۔ گیدینلیو نے جدونناگ کی شہادت کے بعد انگریزوں کے خلاف بڑی بغاوت شروع کی جس کی پاداش میں انھیں انگریزوں نے 14 سال قید میں رکھا اور بالآخر 1947 میں انھیں رہائی ملی۔

انگریزوں کے خلاف جدوجہد میں ان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں "رانی" کہا جانے لگا۔ بھارت کو آزادی ملنے کے بعد انھیں تورا جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ رانی گیدینلیو کا انتقال 17 فروری 1993 کو ان کے آبائی گاؤں لوانگکاو میں ہوا۔

انھیں 1972 میں تمراپترا، 1982 میں پدم بھوشن، 1983 میں وویکانند سیوا سمان، 1991 میں استری شکتی پرسکار اور 1996 میں بھگوان برسا منڈا پرسکار سے نوازا گیا۔ بھارت سرکار نے 1996 میں رانی گیدینلیو کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ 2015 میں ان کی جینتی کی صد سالہ یادگاری تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نے سو روپے کا سکہ اور پانچ روپے کا سرکولیشن سکہ جاری کیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے 19 اکتوبر 2016 کو ایک فاسٹ پٹرول ویسل "آئی سی جی ایس رانی گیدینلیو" کا آغاز کیا۔

منی پور میں سیاحت کے شعبے میں بہت زیادہ امکانات ہیں اور اس پروجیکٹ سے سیاحت کی مزید ترقی ہوگی جس سے ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

*****

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14005

 



(Release ID: 1773813) Visitor Counter : 174