بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیرسربانند سونووال نے بڑی بندرگاہوں پر سرکاری نجی شراکت داری پروجیکٹوں کے لئے نئے مثالی رعایتی سمجھوتے 2021 کا اعلان کیا
چھپّن (56)ہزار کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ جاری 80 پروجیکٹوں کوفائدہ ہوگا
مالی سال 2025 تک سرکاری پرائیویٹ شراکت داری کے تحت 14600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 31 پروجیکٹ دئے گئے
Posted On:
18 NOV 2021 1:58PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہازرانی ، آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بڑی بندرگاہوں پر سرکاری نجی شراکتداری پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے نظرثانی شدہ ماڈل رعایتی سمجھوتے ( ایم سی اے ) 2021 کا اعلان کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیا مثالی رعایتی سمجھوتہ بڑ ی بندرگاہوں کے ساتھ ساتھ پروجیکٹوں پر سبھی مستقبل کے پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے قابل اطلاق ہوگا، جنہیں حکومت کی جانب سے پہلے ہی منظوری دے دی گئی ہے جو اب بھی نیلامی کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال مختلف مرحلوں میں 56000 کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس سیکٹر میں 80 سے زیادہ پی پی پی / لینڈ لارڈ پروجیکٹ ہیں، ان میں سے 40000 کروڑروپے 53 پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے جبکہ 16000 کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹ نفاذ کے مرحلے میں ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ مثالی رعایتی سمجھوتہ 2021 ایم سی اے بندرگاہوں کے سیکٹر میں ڈیولپرس ،سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کے اندر زیادہ بھروسہ پیدا کرے گا۔ بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت نے 14600 کروڑروپے سے زیادہ کے 31 پروجیکٹوں کوشروع کرنے کی واضح طورپر تشریح کردی ہے ، جو مالی سال 2025 تک پی پی پی کے تحت دئے جائیں گے۔
مثالی رعایتی سمجھوتے میں کی گئی اہم تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ پہلی مرتبہ قانون میں تبدیلی کی وجہ سے کارگومیں تبدیلی کی شق متعارف کرائی گئی ہے ۔
بندرگاہ کے سیکٹر میں پہلا سرکاری نجی شراکت داری پروجیکٹ 1997 میں اس وقت شروع کیا تھا ، جب ایک پرائیویٹ پارٹی کو جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ پر ایک ٹرمنل بنانے کی ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ تب سے ملک کے بندرگاہ سیکٹر میں پی پی پی ماحول میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے ۔ بندرگاہ سیکٹر میں مثالی رعایتی سمجھوتہ سال 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا ، اس کے بعد شراکت دار کی فیڈ بیک کی بنیاد پر 2018 میں اس میں نظر ثانی کی گئی ۔
*************
ش ح۔و ا ۔رم
U-13001
(Release ID: 1772900)
Visitor Counter : 212