وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 17 نومبر کو 82 ویں آل انڈیاپریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے
Posted On:
15 NOV 2021 8:34PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 17 نومبر 2021 کوصبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 82 ویں آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ہندوستان میں قانون سازی کا اعلی ترین ادارہ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس (اے ا ٓئی پی او سی)، 2021 میں اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔ اے آئی پی او سی کی سویں سال کی تقریب کے سلسلے میں 17 تا 18 نومبر 2021 کو شملہ میں 82 ویں آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا۔ اس ادارے کی پہلی کانفرنس بھی 1921 میں شملہ میں منعقد ہوئی تھی۔
لوک سبھا کے اسپیکر، ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
****************
(ش ح۔س ب ۔ ف ر)
U NO. 12907
(Release ID: 1772204)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam