نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا کوئز – 2021 کے دو ابتدائی مرحلوں کے انعقاد کی پوری تیاری ہے جن سے طلبا کو کوالیفائی کرنے کے کئی موقعے فراہم ہوں گے
Posted On:
15 NOV 2021 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 نومبر، 2021/
اہم نقاط :
- ابتدائی مرحلے کے فاتحین دسمبر میں ریاستی مرحلے میں شرکت کریں گے۔
- ریاستی مرحلے کے فاتحین جنوری - فروری ، 2022 میں قومی سطح پر حصہ لیں گے۔
فٹ انڈیا کوئز کا پہلا ایڈیشن جس کا آغاز اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔ دو ابتدائی مرحلوں کے انعقاد کے لیے تیار ہے تاکہ طلبا کو ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک یا دونوں موقعوں سے طلبا فائدہ اٹھا سکیں۔
دو اتبدائی مرحلوں کے بعد دونوں ٹیسٹ کی مشترک میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی تاکہ اگلے مرحلے کے لیے طلبا کا انتخاب کیا جا سکے۔ جو طلبا دو بار حصہ لیں گے۔ ان کو بہترین نمبر دیئے جائیں گے ۔ یہ نمبر دونوں ٹیسٹوں میں دیئے جائیں گے اور انتخاب کے وقت ان پر غور کیا جائے گا۔
دوسرے ابتدائی مرحلے کے لیے تاریخ اور وقت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
اتبدائی مرحلے کے فاتحین دسمبر کے مہینے میں ریاستی مرحلے میں حصہ لیں گے اور ریاستی مرحلے کے فاتحین جنوری – فروری 2022 میں قومی سطح پر حصہ لیں گے۔
کوئز کے فاتحین کو ہر ایک سطح پر نقد رقم اور بھارت کا پہلا فٹ انڈیا ریاستی / قومی سطح کا کوئز چمپئن کا اعزاز حاصل ہوگا۔
کوئز کا اصل مقصد بھارت کی کھیلوں سے متعلق مالا مال تاریخ کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے اور انہیں بھارت کے صدیوں پرانے کھیلوں کے بارے میں اور ہمارے قومی اور علاقائی کھیلوں کے ہیرو کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12890
(Release ID: 1772092)
Visitor Counter : 198