وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اُنیس ریاستوں کے بلدیاتی اداروں کے لئے 8453.92 کروڑ روپئے کی صحت شعبے سے متعلق گرانٹ جاری کی گئی


یہ گرانٹ پرائمری حفظان صحت کی سطح پر صحت نظامات کو مضبوط کرنے اور حفظان صحت کے نظام میں پلگ کریٹیکل خلیج کو دور کرنے کے لئے ہے

Posted On: 13 NOV 2021 8:48AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/نومبر 2021 ۔ وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے 19 ریاستوں میں دیہی اور شہری بلدیاتی اداروں کے لئے صحت شعبے کے لئے بطور گرانٹ 8453.92 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔ جاری کی گئی گرانٹ کی ریاست وار رقم کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایف سی – XV) نے 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لئے اپنی رپورٹ میں بلدیاتی اداروں کو مجموعی طور پر 427911 کروڑ روپئے کی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس میں صحت کے شعبے سے متعلق 70051 کروڑ روپئے کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ اس رقم میں سے 43928 کروڑ روپئے دیہی بلدیاتی اداروں اور 26123 کروڑ روپئے شہری بلدیاتی اداروں کے لئے جاری کئے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔

یہ گرانٹ پرائمری حفظان صحت کی سطح پر صحت نظامات کو مضبوط کرنے اور حفظان صحت کے نظام میں پلگ کریٹیکل خلیج کو دور کرنے کے لئے ہے۔ کمیشن نے ایسے اقدامات کی نشان دہی بھی کی ہے جس کا اثر براہ راست پرائمری صحت بنیادی ڈھانچے اور دیہی و شہری علاقوں میں صحت سہولیات کو مضبوط کرنے پر پڑے گا۔ ان اقدامات میں سے ہر ایک کے لئے گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ یہ اقدامات ہیں:

  1. دیہی علاقوں میں پرائمری حفظان صحت سہولیات سے متعلق ڈائیگنوسٹک انفرااسٹرکچر کے لئے تعاون  - 16377 کروڑ روپئے
  2. دیہی علاقوں میں بلاک سطح کی پبلک ہیلتھ یونٹس – 5279 کروڑ روپئے
  3. دیہی علاقوں میں پی ایچ سی اور سی ایچ سی جیسے بغیر عمارت والے ذیلی مراکز کے لئے عمارتوں کی تعمیر – 7167 کروڑ روپئے
  4. دیہی پی ایچ سی اور ذہلی مراکز کو ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر میں تبدیل کرنا – 15105 کروڑ روپئے
  5. شہری علاقوں میں پرائمری حفظان صحت سہولیات سے متعلق ڈائیگنوسٹک بنیادی ڈھانچے کو تعاون – 2095 کروڑ روپئے
  6. شہری ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) – 24028 کروڑ روپئے

مالی سال 2021-22 کے لئے جتنی صحت گرانٹ سفارش کی گئی تھی وہ 13192 کروڑ روپئے ہے، جس میں 8273 کروڑ روپئے دیہی اور 4919 کروڑ روپئے شہری بلدیاتی اداروں کے لئے ہے۔

دیہی اور شہری بلدیاتی ادارے پرائمری حفظان صحت کی دستیابی میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں، خاص طور سے ’کٹنگ ایج‘ سطح پر۔ اور یہ یونیورسل ہیلتھ کیئر کے مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کو اگر وسائل، صحت بنیادی ڈھانچہ اور صلاحیت سازی کے اعتبار سے مضبوط کردیا جائے تو یہ متعدی اور وبائی امراض کی روک تھام میں معاون کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان پرائمری حفظان صحت کے اداروں میں پنچایتی راج اداروں اور شہری بلدیاتی اداروں کو سپروائزنگ ایجنسیوں کے طور پر شامل کرکے پرائمری حفظان صحت کے نظام کو بحیثیت مجموعی مضبوط کیا جاسکتا ہے اور مقامی اداروں کی شمولیت صحت کے نظام کو لوگوں کے تئیں جواب دہ بھی بناسکتی ہے۔

باقی بچی 9 ریاستوں کو صحت گرانٹ، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے توسط سے متعلقہ ریاستوں کے ذریعے ان کی تجاویز ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔

بلدیاتی اداروں کے لئے جاری کی گئی صحت شعبے سے متعلق گرانٹ

نمبر شمار

ریاست

جاری کی گئی گرانٹ کی رقم

(کروڑ روپئے میں)

1.

آندھرا پردیش

488.1527

2.

اروناچل پردیش

46.944

3.

آسام

272.2509

4.

بہار

1116.3054

5.

چھتیس گڑھ

338.7944

6.

ہماچل پردیش

98.0099

7.

جھارکھنڈ

444.3983

8.

کرناٹک

551.53

9.

مدھیہ پردیش

922.7992

10.

مہاراشٹر

778.0069

11.

منی پور

42.8771

12.

میزورم

31.19

13.

اوڈیشہ

461.7673

14.

پنجاب

399.6558

15.

راجستھان

656.171

16.

سکم

20.978

17.

تمل ناڈو

805.928

18.

اتراکھنڈ

150.0965

19.

مغربی بنگال

828.0694

 

کل

8453.9248

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.12814


(Release ID: 1771408) Visitor Counter : 229