قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انصاف نے 8نومبر سے لے کر 14نومبر 2021ء تک ہفتہ بھر چلنے والے اپنے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کی شکل میں ’’ٹیلی –لا آن وہیلس‘‘مہم کی شروعات کی


قانون و انصاف کے مرکزی وزیر 13نومبر 2021ء کو ٹیلی لا موبائل ایپ لانچ کریں گے

Posted On: 08 NOV 2021 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08نومبر؍2021:

آزادی کا امرت مہوتسو کے ملک گیر جشن میں شامل ہوتے ہوئے محکمہ انصاف نے 8نومبر سے لے کر 14نومبر 2021ء تک ہفتہ بھر چلنے والے ’’ٹیلی-لا آن وہیلس‘‘ مہم کی شروعات کی۔اس مہم کے ایک حصے کی شکل میں لوگوں کو اُن کے حقوق سے متعلق صحیح دعویٰ کرنے اور اُن کی مشکلات کا وقت سے حل کے بارے میں مقدمے سے پہلے دی جانے والی صلاح کے توسط سے بااختیار بنانے کے مقصد سے متعدد سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

اس ایک ہفتے کو ضرورت مندوں اور محروم افراد کے ڈیجیٹل قانونی بااختیار بنانے کے ذریعے سب کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے مقصد سے وقف کرنا آزادی کا امرت مہوتسو سے جڑے پروگراموں کے سلسلے کی ایک اور اہم سرگرمی ہوگی۔آزادی کا امرت مہوتسو کو عزت مآب وزیر عظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ایک ترقی پذیر و میرے ہندوستان کے خوابوں کو تعبیر آشنا کرنے اور ہمارے لوگوں ، ہماری ثقافت اور حصولیابیوں کی قابل فخر تاریخ کا جشن منانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔

قانونی صلاح و مشاورت لینے کے خواہش مند لوگوں کو ٹیلی لا خدمات فراہم کرنے والے اپنے قریبی کامن سروس سینٹر (سی ایس سی)پر پہنچنے کی گزارش کرکے اور ٹیلی و ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے قانونی صلاح و مشاورت لینے کے لئے متحرک کرنے کے مقصد سے پورے ملک میں ایک خصوصی لا-اِن ہفتے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اِن کامن سروس سینٹروں کو اس کام کےلئے ’’قانونی صلاح سہایک کیندر‘‘کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ٹیلی- لا آن وہیلس مہم سی ایس سی –گورننس کی مدد سے چلائی جارہی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ڈیجیٹل طورپر اہل 4لاکھ سے زیادہ سی ایس سی کا نیٹ ورک ہے۔

اس مہم کے پیغام کی نمائش کرنے والی خصوصی موبائل وین بھی چلائی گئی ہے۔ اس قسم کی پہلی وین کو محکمہ انصاف کے سیکریٹری کے ذریعے محکمہ انصاف کے کمپلیکس سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ہے۔ یہ وین روزانہ  40-30کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹیلی-لا سے متعلق معلومات –کتابچے تقسیم کرے گی۔ٹیلی-لا خدمات کے بارے میں فلموں و ریڈیو جِنگل وغیرہ کا نشریہ کرے گی۔ ساتھ ہی ہندی اور انگریزی میں ایس ایم ایس کے ذریعے دیہی علاقے کے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے انہیں قانونی صلاح –مشورہ اور معلومات حاصل کرنے کےلئے اپنے معاملوں یا مسائل کو ٹیلی-لا کے تحت رجسٹریشن کرانے کےلئے متحرک کیا جائے گا۔

ہفتہ بھر چلنے والے اس مہم کی اہم کشش 13نومبر 2021ء کو قانون و انصاف کے مرکزی وزیر اور قانون انصاف کے  وزیر مملکت کے ذریعے شہریوں کے لئے ٹیلی-لا موبائل ایپ کا مبارک آغاز ہوگا۔ یہ ایپ مستفدین کو براہ راست قانونی صلاح اور مشورے کے پیشکش کرنے والے پینل میں شامل وکلاء کےساتھ جوڑے گا۔ لانچ ہونے کے بعد یہ موبائل ایپ (اینڈرائیڈ ورژن میں)گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہوگا۔اس پروگرام میں پیرالیگل والنٹیئر ، گاؤں سطح کے کاروباریوں ، پینل میں شامل وکلاء  اور ریاستی معاونت کاروں سمیت 126فرنٹ لائن کے عہدیداروں کا اعزاز بھی کیا جائے گا۔ فرنٹ لائن کے یہ عہدیدار 6 الگ الگ زون (شمال، جنوب، مشرق مغرب، شمال مشرق اور وسطی زون ) سے منتخب کئے گئے ہیں۔ان کی مسلسل کوششوں میں قانونی مدد مہیا کرنے کی مہم کو کامیابی کے ساتھ ملک کے آخری سرے تک پہنچایا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12638)


(Release ID: 1770111) Visitor Counter : 164