PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2021 7:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:3  نومبر،2021۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 107.29کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں11,903 نئے معاملات سامنے آئے
  • سردست صحتیابی کی شرح 98.22 فیصد ہے، جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,159 صحتیاب ہوئے۔ اس طرح شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد  3,36,97,740 ہوگئی۔
  • زیر علاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے 1 فیصد سے بھی کم ہے، فی الحال یہ 0.44 فیصد ہے اور جو مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔
  • بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1,51,209 ہے، جو گزشتہ 252 دنوں میں سب سے کم ہے۔
  • گزشتہ 30 دنوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح (1.11 فیصد) ہے، جو 2 فیصد سے کم ہے۔
  • گزشتہ 40 دنوں سے جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ واری شرح (1.18 فیصد) ہے، جو 2 فیصد سے کم ہے۔
  • اب تک 61.12 کروڑ کل ٹیسٹ کئے گئے۔

#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

Image

کووڈ-19 اپڈیٹ

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.29 کروڑسے تجاوزکرگئی
گذشتہ 24 گھنٹے میں 41.16لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں
شفایابی کی شرح سردست98.22 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں11,903نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال1,51,209مریض زیر علاج ہیں، جو252 دنوں میں سب سے کم ہیں
جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.18 فیصد) ہے، جو پچھلے40 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,16,230 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.29 کروڑ (1,07,29,66,315) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,07,96,018 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,388

دوسری خوراک

92,41,804

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,027

دوسری خوراک

1,59,78,102

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

42,16,99,772

دوسری خوراک

14,63,65,144

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,56,56,368

دوسری خوراک

9,76,99,540

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,02,04,447

دوسری خوراک

6,73,69,723

مجموعی تعداد

1,07,29,66,315

پچھلے 24 گھنٹے میں 14,159مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,36,97,740 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.22 فیصد ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FNXW.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 129دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,903 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MCQS.jpg زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,51,209 ہے، جو252 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.44 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DHNJ.jpg ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر10,68,51نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.12 کروڑ (61,12,78,853) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.18 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ40 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.11فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے30 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار65 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L9KC.jpg

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769085


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو114 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس14.68 کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

ویکسین کی خوراک

03؍ نومبر 2021

سپلائی کی گئی خوراک

1,14,44,05,215

دستیاب خوراک

14,68,60,146

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ راست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو114 کروڑ سے زیادہ (1,14,44,05,215) ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی 14.68 کروڑ سے زیادہ (14,68,60,146) غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا باقی ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769076

 

وزیراعظم نے، کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا
وزیراعظم نے جھارکھنڈ ، منی پور ، ناگالینڈ ،اروناچل پردیش ، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع والی دیگر ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ بات چیت کی
‘‘ آپ کو اپنے اضلاع کو قومی اوسط کے قریب پہنچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔’’
 

وزیراعظم اٹلی اورگلاسگو کے اپنے دورے سے واپسی کے بعد فوراََ ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقادکیا۔اس میٹنگ میں کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک کے 50فیصدسے کم کوریج اور دوسری خوراک کے کم کوریج والے اضلاع شامل ہوئے۔ وزیراعظم نے جھارکھنڈ ، منی پور ، ناگالینڈ،اروناچل پردیش ، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع والی دیگر ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ بات چیت کی ۔

ضلع مجسٹریٹوں نے اپنے اضلاع میں کم ٹیکہ کاری کوریج کی وجہ بننے والے، پیش آنے والے مسائل اور چیلنجوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے حالیہ مہینوں میں موسم کی وج سے پیداہونے والے چیلنجوں ،دشوارگزار علاقوں ،افواہوں کی وجہ سے ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ جیسے مسائل پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات کابھی جائزہ پیش کیا۔ ضلع مجسٹریٹوں نے اپنائے گئے ایسے اچھے طریق کار کا بھی ذکر کیا،جس کی وجہ سے کوریج میں اضافہ ہوا۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ اور اس کے پیچھے مقامی حقائق کے مسئلے پر تفصیل سے بات چیت کی۔انہوں نے ایسے بہت سے خیالات کا ذکر کیا ،جن کو ایسے اضلاع میں 100فیصد ٹیکہ کاری کوریج یقینی بنانے کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مذہبی اورعلاقائی لیڈروں کے ذریعہ لوگوں کی شمولیت میں اضافے کا ذکر کیا۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ وہ سال کے آخر تک ٹیکہ کاری کوریج کو ملک بھر توسیع دینے اور نئی خوداعتمادی اور یقین کے ساتھ نئے سال کی شروعات کو یقینی بنائیں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769187

کم ٹیکہ کاری کوریج والے اضلاع کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1769232

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12606


(ریلیز آئی ڈی: 1769894) وزیٹر کاؤنٹر : 183