وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم شری سنت دنیشور مہاراج پالکھی مارگ اور شری سنت تُکارام مہاراج پالکھی مارگکے چار لین والے کلیدی حصوں کا 8 نومبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے
ان قومی شاہراہوں کے دونوں اطراف میں 'پالکھی' کے لئے پیدل چلنے کے مخصوص راستے بنائے جائیں گے
وزیر اعظم پنڈھر پور سے رابطے کو بڑھانے کے لئے ایک سے زیادہ سڑک پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے
Posted On:
07 NOV 2021 3:49PM by PIB Delhi
پنڈھر پور میں عقیدت مندوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کی کوشش کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 نومبر 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سنت دنیشور مہاراج پالکھی مارگ ،قومی شاہراہ نمبر 965 کے پانچ سیکشنوں اور شری سنت تُکارام مہاراج پالکھی مارگ ، قومی شاہرہ نمبر 965 جی کے تینسیکشنوں کوچار لین کا بنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان قومی شاہراہوں کے دونوں طرف 'پالکھی' کے لئے مخصوص راستے بنائے جائیں گے جو عقیدت مندوں کو بے خلل اور محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔
دیوے گھاٹ سے موہول تک سنت دنیشور مہاراج پالکھی مارگ کا تقریباً 221 کلومیٹراور پٹاس سے ٹونڈلے – بونڈلے تک سنت تُکارام مہاراج پالکھی مارگ کا تقریباً 130 کلومیٹر کے راستے چار لینوالے ہوں گے جن کے دونوں اطراف میں 'پالکھی' کے لئے پیدل چلنے کے مخصوص راستے ہوں گے۔ ان پر بالترتیب 6690 کروڑ روپے سے زیادہ اور تقریباً 4400 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
تقریب کے دوران وزیراعظم پنڈھارپور سے رابطے کو بڑھانے کے لئے مختلف قومی شاہراہوں پر زائد از 223 کلومیٹر کے مکمل اور اپ گریڈ شدہ سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان کی تعمیر پر 1180 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔
ان پروجیکٹوں میں مہاسواد - پیلیو - پنڈھر پور (قومی شاہراہ نمبر 548 ای)، کردوواڑی - پنڈھرپور (قومی شاہراہ نمبر 965 سی)، پنڈھرپور - سنگولا (قومی شاہراہ نمبر 965 سی)، قومی شاہراہ نمبر 561 اے اور قومی شاہراہ نمبر 561 اے کے تیمبھرنی-پنڈھر پور سیکشن اور قومی شاہراہ نمبر 561 اے کے پنڈھر پور - منگل ویدھا - اُمادی سیکشن شامل ہیں۔
اس موقع پر روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ موجود ہوں گے۔
****
U.No:12600
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1769883)
Visitor Counter : 216
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam