وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے راشٹریہ ایکتا دوس پر قوم سے خطاب کیا
‘‘سردار پٹیل صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں بستے ہیں’’
‘‘یہ سرزمین جہاں 130 کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں ہماری روح، خوابوں اور امنگوں کا ایک لازمی حصہ ہے’’
‘‘سردار پٹیل ایک مضبوط، جامع، حساس اور چوکنا ہندوستان چاہتے تھے’’
‘‘سردار پٹیل سے متاثر ہوکر ہندوستان بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے’’
‘‘پانی، آسمان، زمین اور خلا میں ملک کا عزم اور صلاحیتیں بے مثال ہیں اور قوم نے آتم نربھر بھارت کے نئے مشن کی راہ پر گامزن ہونا شروع کر دیا ہے’’
‘‘یہ‘آزادی کا امرت کال’ بے مثال ترقی، مشکل مقاصد کے حصول اور سردار صاحب کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کا ہے’’
‘‘اگر حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی ‘گتی شکتی’ کا بھی فائدہ اٹھایا جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے’’
Posted On:
31 OCT 2021 10:25AM by PIB Delhi
نئی دہلی:31اکتوبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر اپنے خطاب میں ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سردار پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے آئیڈیل کے لئے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں بستے ہیں اور جو لوگ ان کے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ اتحاد کے غیر منقطع احساس کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں راشٹریہ ایکتا پریڈس اور مجسمہ اتحاد پر ہونے والے پروگرام اسی جذبے کی عکاسی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک جغرافیائی اتحاد نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو نظریات، تصورات، تہذیب اور ثقافت کے کثیر معیارات سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ سرزمین جہاں 130 کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں ہماری روح، خوابوں اور امنگوں کا اٹوٹ حصہ ہے۔’’
ایک بھارت کے جذبات سے ہندوستان کی جمہوری روایات کو مضبوط کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر شہری سے اجتماعی کوشش کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ سردار پٹیل ایک مضبوط، جامع، حساس اور چوکنا ہندوستان چاہتے تھے۔ ایک ایسا ہندوستان جس میں عاجزی کے ساتھ ساتھ ترقی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سردار پٹیل سے متاثر ہو کر ہندوستان بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے’’۔
گزشتہ 7 برسوں میں ملک کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کو غیر ضروری پرانے قوانین سے نجات ملی ہے، اتحاد کے نظریات کو تقویت ملی ہے اور کنیکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے پر زور دینے سے جغرافیائی اور ثقافتی فاصلے کم ہوئے ہیں۔
‘‘آج ‘ایک بھارت- شریشٹھ بھارت’ کے احساس کو مضبوط کرتے ہوئے سماجی، اقتصادی اور آئینی انضمام کا ‘مہایگیہ’ جاری ہے’’ اور پانی، آسمان، زمین اور خلا میں ملک کا عزم اور صلاحیت بے مثال ہے اور ملک آتم نربھرتا (خود کفالت) کے نئے مشن کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی کے امرت کال میں ‘سب کا پریاس’ اور بھی زیادہ معنویت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ‘آزادی کا امرت کال’ بے مثال ترقی، مشکل اہداف کو حاصل کرنے اور سردار صاحب کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کا ہے’’۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کے لئے ‘ایک بھارت’ کا مطلب سب کے لیے یکساں مواقع ہے۔ وزیر اعظم نے اس تصور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک بھارت’ ایک ایسا بھارت ہے جو خواتین، دلتوں، محروم طبقات، قبائلی اور جنگل میں رہنے والوں کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ جہاں مکان، بجلی اور پانی بلا تفریق سب کی دسترس میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ‘سب کا پریاس’ کے ساتھ ایسا ہی کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف جنگ میں ‘سب کا پریاس’ کی طاقت کا اعادہ کیا جہاں ہر شہری کی اجتماعی کوششوں سے نئے کووِڈ ہسپتال، ضروری ادویات، ویکسین کی 100 کروڑ خوراکیں ممکن ہوسکیں۔
سرکاری محکموں کی اجتماعی طاقت کو بروئےکار لانے کے لئے حال ہی میں شروع کئے گئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی ’گتی شکتی‘ کا بھی فائدہ اٹھایا جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر عمل کو وسیع تر قومی مقاصد کے لئے غور سے نشان زد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ایسے طلباء کی مثالیں دیں جو اپنے مطالعہ کے مضامین کا انتخاب کرتے وقت یا خریداری کرتے وقت سیکٹر کی مخصوص اختراعات پر غور کر سکتے ہیں، لوگوں کو اپنی ذاتی ترجیحات کے ساتھ ساتھ آتم نربھرتا کا ہدف بھی سامنے رکھنا چاہئے۔ اسی طرح صنعت اور کسان، کوآپریٹو ادارے اپنا انتخاب کرتے وقت ملک کے اہداف کو ذہن میں رکھ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے سووچھ بھارت ابھیان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی شراکت کو ملک کی طاقت بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات یہ کہتے ہوئے ختم کی کہ ‘‘جب بھی ‘ایک بھارت‘ آگے بڑھتا ہے، ہمیں کامیابی ملتی ہے اور ‘شریشٹھ بھارت’ میں اپنا حصہ بھی ڈالتے ہیں’’۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12379
(Release ID: 1768055)
Visitor Counter : 223
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada