پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2021 2:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 اکتوبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھیور جینتی کے موقع پر مشہور و معروف پاسمپون متھرا ملنگا تھیور کے ذریعہ پیش کیے گئے زبردست تعاون کو یاد کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’تھیور جینتی کے خاص موقع پر، میں مشہور و معروف پاسمپون متھراملنگا تھیور کے ذریعہ پیش کیے گئے زبردست تعاون کو یاد کرتا ہوں۔ اس ازحد بہادر اور رحم دل شخصیت نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے لئے وقف کر دی۔ انہوں نے کاشتکاروں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کوششیں کیں۔‘‘
*****
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12355